یورپ اب پاکستانی مچھلی اور اس کی مصنوعات کے ذائقے سے محظوظ ہو سکے گا۔ یورپی یونین نے پانچ سال سے پاکستانی فش پروڈکٹس پر عائد پابندی اٹھا لی۔یورپی یونین نے 2007 میں پاکستان کی فش پروڈکٹس کو حفظان صحت کے مطابق تیار نہ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بارہ مارچ سے منظور شدہ دو پاکستانی کمپنیاں یورپی یونین کو مچھلی اور اسکی مصنوعات برآمد کر سکیں گی۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے کروڑوں ڈالر کی فش پروڈکٹس یورپی یونین کو ایکسپورٹ کی جا سکے گی۔