لاہور (جیوڈیسک) وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ پاکستانی پرچم انشااللہ کبھی سرنگوں نہیں ہو گا، مسلح مزاحمت کاروں کیساتھ مذاکرات آسان کام نہیں ، بہت سی رکاوٹیں آئیں گی لیکن ہمیں صبرکرنا ہے ، رواں برس انشااللہ بلوچستان کے حالات کو قابو میں لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔خواجہ سعد رفیق لاہورمیں ایک نجی بنک کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے متعددقبائلی علاقے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئے ، خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ اختر مینگل کی شکایات کوغور سے سناجانا چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ،بھارتی انتخابات پر بھی گہری نظر ہے،دیکھتے ہیں، بھارت کے سیکولر عوام اپنے لئے کس قسم کی حکومت منتخب کرتے ہیں۔سابق صدرمشرف کے سوال پرانہوں نے کہاکہ اس پر بہت بات ہو چکی ، یہ ملک کا اولین مسئلہ نہیں ہے۔