پاکستانی حکومت کے قرضوں میں ساڑھے 4 ارب ڈالر اضافہ ہوا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال پاکستانی حکومت کے قرضوں میں ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف کے عالمی سطح پر حکومتی قرضوں کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جون کے اختتام پر پاکستان کے قرض ایک سو چھپن ارب بہتر کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ مارچ کے اختتام پر قرضوں کا حجم ایک سو پچپن ارب اکیس کروڑ ڈالر تھا۔ سال دو ہزار بارہ کے اختتام پر پاکستانی حکومت کے قرضے ایک سو باون ارب تہتر کروڑ ڈالر پر موجود تھے۔