پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کر لی

Hackers

Hackers

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ہیکرز کے درمیان جنگ تیز ہو گئی، پاکستانی ہیکرز نے کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا اور مستقبل میں بھارت کی تمام سرکاری ویب سائٹس ہیک کر نے کادعویٰ ہے۔

ہیکر میڈی زیوکس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں تمام کریڈٹ کارڈز، بینک اکاؤنٹس اورآن لائن حکومتی امورسخت خطرے میں ہیں۔ ہیکرز کایہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کارویہ انسان دشمن ہے جب کہ بھارت نے جموں وکشمیر میں اور اب سرحد پر لاکھوں معصوم کشمیریوں اور پاکستانی مسلمانوں کو قتل کیا ہے جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے اورہم اس قتل عام کو روکنا چاہتے ہیں۔