پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ علامہ قاری سجاد تنولی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاک فوج کی جانب سے انڈین ڈرون کو گرانا قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی نے انڈین آب دوز جوکہ پاکستان کی حدودمیں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کر رہی تھی جس کی ناپاک کوشش پاک نیوی نے خاک میں ملادی اور بھاگنے پر مجبور کردیا ۔اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ وطن عزیز پر بُری نظر ڈالنے والوں کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن پر جان نثار کرنے کیلئے تیار ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پاک فوج نے ہی وطن عزیز کو مشکلات سے باہر نکالا ہے جس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ پاک فوج نے ہی ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنی احمقانہ ، بزدلانہ کارروائیوں سے گریز کرے ایسا نہ ہو جس دن پاک فوج نے ٹھان لی تو بھارت کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے استحکام کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ،پاک افواج اور وطن عزیز کے قابل فخر سپاہیوں کو جو ملک وقوم کی حفاظت کرنے میں انتھک محنت اور کاوشیں کررہے ہیں اور اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم دفاع پاکستان کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات چھوڑ کر پاکستان کے استحکام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جراتمندانہ کردار سے بھارت میں لرزہ طاری ہوچکا ہے پاک فوج نے وطن عزیز کو ہمیشہ مشکل وقتوں سے نکالنے میں اولین کردار ادا کیا ہے جس کو پاکستانی قوم کبھی بھلا نہیں سکتی پاک فوج کی وطن عزیز کے استحکام وسلامتی کیلئے دی گئی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں پاکستان یکجہتی کونسل کا ہر کارکن ملک کے خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگا۔