تحریر : محمد ریاض پرنس قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا۔۔۔۔۔انشاء اللہ پاکستان کا نام دنیا کے نقشے پر ہمیشہ موجود رہے گا۔جب مقصد حق کے پرچم کی سر بلندی ہو تو اپنے رب سے جان کے بدلے جنت خرید لینا کوئی مہنگا سودانہیں۔پاک فوج کا یہی جذبہ اس کی خاصیت ہے۔آج آرمی چیف راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج متفق ہے اور دشمنوں کے خلاف مضبوط دیوار کی مانند پختہ ثابت ہو رہی ہے ۔پاک فوج اور رینجر کو ملک میں امن پیدا کرنے اور دشمنوں کا قلعہ قمہ کرنے پر پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ۔آج سے تقریبا ایک سال پہلے پاکستان کو دہشت گردی نے گھیرا ہوا تھا۔ ہم اور ہمارے بچے کہیں بھی محفوظ نہ تھے ۔ہر طرف دہشت گردی کا خوف منڈلاتا پھرتا تھا۔دشمنوں نے ہمارے امن کو تباہ کر رکھا تھا۔ دشمنوں نے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لئے بہت سی معصوم جانوں کو ضائع کیا۔ بہت سی مائوں کی گودوں کو اجاڑہ،بہت سے معصوم بیٹوں اور بیٹیوں کو شہید کیا۔بہت سی مائوں اور بہنوں کو بیوہ کر دیا گیا۔ دشمنوں سے پاکستان کا امن اور ترقی دیکھی نہیں جاتی ۔مگر اب آرمی چیف راحیل شریف کی دلیرانہ کاوشوں اور محب وطنی سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو رہا ہے۔
آج سے کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں امن امان کی جو صورتحال تھی اب اس سے بہت بہتر ہے ۔اس کا کریڈت آرمی چیف اور پاک فوج کو جاتاہے ۔ خاص طور پر آپریشن ضرب عضب ،کراچی آپریشن ،اور خیبر آپریشن ،وزیر ستان آپریشن سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جو کاروائیاں عمل میں لائی گئیں وہ لائق تحسین ہیں ۔ ان آپریشنز سے بیشمار اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہو رہی ہے۔ہمارے ملک میں چند ایسے بھی عناصر موجود ہیں جن کو پاکستان اور پاکستانی عوام سے پیار نہیں اس لئے وہ حضرات اپنی ہی جانوں کا غیروں سے سودا کر لیتے ہیں اور ان کے سہولت کار بن کر اپنے ہی ملک کے دشمنوں کے بازوں بن جاتے ہیں صرف چند پیسوں کی خا طر اپنا ایمان بیچ دینا کہاں کی مردانگی اور محب وطنی ہے۔
کیا ایسے لوگوں کو مسلمان کہنا جائز ہ ہے جو اپنے ملک کے بچوں کو پیسوں کی خاطرمارنا پسند کرتے ہیں ۔ مگر اب وہ اپنا ملک کسی دوسرے ملک کو بنا لیں کیونکہ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں اب وہ دن دور نہیں جب وہ پاک آرمی کی گولی کھالیں گے ۔ ایسے افراد جو ملک کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں شاید کہ وہ بھول کئے ہیں کہ پاکستان کو مٹانا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ مودی سرکار ہوش کھو بیٹھی ہے اس کو خوابوں میں بھی پاکستان ہی نظر آتا ہے ۔بھارت نے پاکستان کیخلاف کیا کچھ نہیں کیا ۔کیا ہم اس سے واقف نہیں مگر آپ سب جانتے ہیں کہ بھارت کی فوج کولاہور میں ناشتہ کرنا نصیب نہیں ہوا تھا۔ بہت سی غیر ملکی طاقتیں پاکستان پر قبضہ کرنے کے لئے سر پیر ماررہی ہیں مگر ان کو بھی دیکھائی دیتا ہے پاکستان پر قبضہ کرنا آسان کام نہیں۔
Pakistan and India War
ہمارے سب سے بڑے حریف دشمن بھارت کو ہمارا امن ہضم نہیں رہا ہے ۔ اس لئے اس نے اس کا بدلہ لینے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کاروائیاں تیز کر رکھی ہیں اور ہر روز بے قصور نہتے کشمیروں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے کئی بہانے ڈھونڈرہا ہے۔ اورا پنا ہی نقصان کیے جا رہا ہے ۔وہ اس لئے کہ وہ خود ہی اپنے ہتھکنڈوں میں پھنستا جا رہا ہے ۔ بھارت اپنی مکروہ چال میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ کشمیر کی موجودہ صورت سے ہم سب واقف ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو لہولہان کر رکھا ہے ۔ ہر روز جنازے اٹھ رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کشمیر کے مثلہ پر کیوں چپ ہے اس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارت اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے ۔ لائن اف کنٹرول پر کشیدگی کو بڑھا رہا ہے ۔ مگر ہماری فوج کسی سے کم نہیں وہ ہر صورت میں اپنا دفاع کرنا جانتی ہے ۔ اور دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا بھی۔ پاکستانی قوم اپنے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
آج آرمی چیف راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہم پلہ ہیں اور ان کے بازو بن کر ان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ میں پاکستانی عوام کی طرف سے ان بہادر نوجوان پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی جان پر کھیل کر پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے لئے دن رات کوشش میں ہیں ۔ اور ان تمام والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جن کے بہادر بیٹوں نے پاکستان میں امن پیدا کرنے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت حاصل کیا۔
آج پاکستان کے ہر نوجوان کو پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو ان بہادر نوجوانوں کی ضرورت ہے جو پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستانی عوام آج آرمی چیف راحیل شریف کے دلیرانہ فیصلوں اور دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کی حمایت کرتی ہے۔ اور اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی قوم کسی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔پاکستانی عوام کی پاک فوج کے ہر جوان کیلئے بہت سی دعائیں ۔ کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔اس دعا کے ساتھ کہ انشاء اللہ پاکستان ہمیشہ دنیا کے نقشے پر قائم ودائم رہے گا۔