کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چین کی جانب سے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کے عزم کو پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کہا ہے چین نے جس طرح عالمی برادری کو یہ باور کرایا ہے کہ تنہا بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے سے خطے میں طاقت کا تواز ن بگڑسکتا ہے وہ نہ صرف پاکستان سے محبت ‘ خلوص اور دوستی کا ثبوت ہے بلکہ اس بات کا اظہار بھی ہے کہ چین خطے کے پر امن مستقبل کا خواہاںبھی ہے اور اس بات سے بھی واقف ہے کہ بھارت کا بڑھتا اثرو رسوخ اور این ایس جی گروپ میں شمولیت کسی بھی طور خطے کے پر امن مستقبل کیلئے سودمند نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا ممبر بنانے کی مخالفت نے بھارت و امریکی گٹھ جوڑ کے باوجود دنیا کے امن پسند ممالک کو بھارت کو این ایس جی گروپ کی رکنیت کی حمایت سے بازرکھا اور بھارت تمام تر سفارتی چالاکی کے باجود این ایس جی رکنیت کے حصول سے محروم رہا ہے جس کا کریڈٹ پاکستان سے زیادہ چین کو جاتاہے جس کیلئے گجراتی قومی موومنٹ اور پاکستانی قوم چین اور چین کی حکومت اور سیاسی و فوجی قیادت کے مشکور ہیں ۔