کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیرپٹی نے مرکزی صدر سلیمان راجپوت اور انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان صرف محافظان پاکستان کا ہی کردار دیانتداری و فرض شناسی سے ادا نہیں کررہی ہیں بلکہ پاکستان سمیت خطے اور پوری دنیا کے امن کو بھی محفوظ رکھنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایثار وقربانیوں کی عظیم مثال پیش کررہی ہیں بلکہ پاکستان کے حالات اس بات کی بھی گواہی دے رہے ہیں کہ فوج اور فوج کے سربراہ کی خواہش وکوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں مگر حکمران اور سیاستدان جمہوریت دشمن کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہیںاور جمہوریت کے حوالے حکمران جماعت اور اس کی حلیف جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف و توصیف نہیں ہے کیونکہ حکمران خود کو احتساب سے محفوظ رکھنے ‘ اقتدار بچانے ‘ لوٹی گئی دولت پر قبضہ برقرار رکھنے اور عوام دشمنی کے باوجود بھی محب وطن کا ٹائٹل برقرار رکھنے کیلئے جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے اپنے مفادات ہیں جمہوریت سے ‘ عوام سے ‘ عوامی مشکلات سے ‘ مسائل ومصائب اور ملک و قوم کو لاحق خطرات سے اگر کسی کو دلچسپی ہے اور وہ اس سلسلے میں فکرمند و محب وطن ہے تو وہ صرف فوج ہے ۔