غلام مصطفی چانڈیو پیپلز پارٹی کی آستین کا سانپ ہیں‘سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے اقتدار کو عوام کیلئے عذاب بنانے والے جیالے نہیں پیپلز پارٹی کی آستین کا سانپ ہیں جو اپنے مفادات کیلئے پیپلز پارٹی کی عوامی ساکھ کو برباد کرکے مستقبل میں پیپلزپارٹی کے اقتدار کی قبر کھود رہے ہیں ۔بلاول زرداری کو غلام مصطفی چانڈیو اور غلام مرتضی چانڈیو جیسے آستین کے سانپوں کیخلاف تادیبی کاروائی کرنی چاہئے کیونکہ وہ پیپلزپارٹی کے نام پر جس طرح گڈاپ ٹا ¶ن کے عوام سے جبری بھتہ وصول رہے ہیں اس سے علاقے کے عوام میں پیپلزپارٹی کیخلاف اشتعال بڑھ رہا ہے ۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی نے محمد رمضان سولنگی ولد عبدالحلیم سولنگی اور ارشاد سولنگی ولد محمد جمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گل گوٹھ یونین کونسل نمبر31گجرو وارڈ نمبر4نزد گلشن معمار گڈاپ ٹا ¶ن میں MNA شاہدہ رحمانی کی ہدایت پر پانی کی لائن ڈالی گئی تھی ۔

بجلی فراہم کی گئی تھی مگر مذکورہ بالا حضرات اور ان کے گماشتوں نے پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی کی عوامی سہولیات اسکیم کو عوام کیلئے عذاب بناتے ہوئے کنکشن چارجز کے نام پر فی گھر 10ہزار روپے وصول کیا اور پانی کی مد میںگزشتہ سال سات سے 200روپے اور بجلی کی مد میں500روپے ماہانہ بھی وصول کررہے ہیںجبکہ اس عوام دشمنی کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی ‘ ایس ایس پی ملیر گڈاپ ٹا ¶ن اور کے الیکٹرک کواس ظلم سے آگاہ کرنےوالے سماجی رہنما ¶ں محمد رمضان سولنگی اور ارشاد سولنگی کیخلاف بھی سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل پولیس اسٹیشن میں جھوٹی ایف آئی آر نمبر216/16 اور262/16 درج کرادی جو عوام دشمنی کی انتہا اور پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے اسلئے ہم بلاول بھٹو ‘ آصف زرداری ‘قائم علی شاہ سے غلام مصطفی چانڈیو کیخلاف تادیبی کاروائی اور صدر پاکستان ‘ وزیراعظم پاکستان ‘ آرمی چیف ‘ چیف جسٹس ‘ وفاقی محتسب ‘گورنر سندھ ‘ وزیراعلیٰ سندھ ‘ صوبائی محتسب ‘کور کمانڈر کراچی ‘ ڈی جی رینجرز ‘ آئی جی سندھ اور ڈی آئی کراچی و ایس ایس پی ملی گڈاپ ٹا ¶ن سے فراہمی انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور گل گوٹھ یونین کونسل نمبر31گڈاپ ٹا ¶ن کے مکینوں کو غلام مصطفی چانڈیو کی بلےک میلنگ و بدمعاشی سے بھی نجات دلانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔