لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی قوم آج یوم تکبیر جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی پاور بن کر ابھرا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بلوچستان کے پہاڑوں نے ہر اول دستے کا کام انجام دیا۔
بلوچستان نا صرف پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے بڑا صوبہ ہے بلکہ اس کے دفاع کو بھی اس وقت ناقابل تسخیر بنایا جب مئی 1998ء میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد ہر سطح پر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ استمعال کرنا شروع کیا۔ اس وقت حکومت نے پاکستان کو تسلیم شدہ ایٹمی قوت منوانے کا سہزی موقعہ ضائع نہیں ہونے دیا اور 28 مئی کو بلوچستان میں چاغی کے راسکو پہاڑ میں 5 ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کا منہ بند کرا دیا۔
آج پوری قوم یکجا یوم تکبر منا رہی ہے یہ وہ دن ہے جب 1998 کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، راسکو کے پہاڑوں کے بدلتے رنگ نے پر ثابت کیا کہ یہ قوم بھی سر اٹھا کر چلنا جانتی ہے۔