پاک بحریہ کا جہاز پاکستانیوں سمیت 51 افراد کو لے کر جبوتی کی جانب گامزن

Pakistani Navy

Pakistani Navy

کراچی (جیوڈیسک) پاک بحریہ کا جہاز شمشیر یمن کے شہر الحدیدہ سے 36 پاکستانیوں سمیت 51 افراد کو لے کر قریبی ملک جبوتی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن میں پھنسے 36 پاکستانیوں اور 15 غیر ملکی باشندوں کو الحدیدہ سے کامیابی کے ساتھ نکالنے کے بعد جبوتی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی باشندوں میں بنگلا دیش کے 4 ، رومانیہ اور یمن کے 2 ، 2 ، قطر کے 3 جب کہ ایتھوپیا ، جرمنی ، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ شمشیر آج جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

دوسری جانب 187 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو لے کر آنے والا پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 900 سے زائد پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایا جاچکا ہے۔