پاکستانی نیوز چینلز پر اینکرز و نیوز کاسٹر کو سر پر ڈوپٹہ لینا چاہئے، محمد فاروق خان

Mian Mohammad Waqas Speech

Mian Mohammad Waqas Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستانی نیوز چینلز پر اینکرز و نیوز کاسٹر کو سر پر ڈوپٹہ لینا چاہئے، ٹی وی دیکھنے والی لاکھوں خواتین انہیں دیکھ کر انہیں کی طرح بننا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ بگڑ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما محمد فاروق خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نیوز کاسٹرز، ٹاک شو ودیگر پروگراموں کی خواتین اینکرز کو سر پر ڈوپٹہ لینا چاہئے، کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ٹی وی چینلز کو دیکھ کر کوئی مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتا کہ یہ کسی اسلامی ملک کا میڈیا ہے۔

ٹی وی چینلز کو دیکھ پر پاکستانی معاشرے بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرنی چاہئے۔

میڈیا معاشرے کی آنکھ اور ملک کا چوتھا ستون ہے، انہیں معاشرتی مسائل پر توجہ دینی چاہئے ، اور اپنے ٹاک شو میں سیاستدانوں کی بجائے عوام کو بھی موقع دینا چاہئے تاکہ وہ بھی اپنی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا سکیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126