نیو یارک (جیوڈیسک) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار محفوظ بنانے کیلئے امریکی فوج کا افغانستان میں قیام ضروری ہے، ادھر نیو اورلینز میں انتخابی ریلی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران شرکاء نےاحتجاج کیا۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے ہمیشہ میڈیا میں اِن رہتے ہیں ، صدارتی بحث کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اب ایک نیا شوشا چھوڑ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو افغانستان میں قیام بڑھانا چاہئے کیونکہ امریکا کی اگلی منزل پاکستان ہے۔ امریکا کو پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کرنی ہے اور جوہری ہتھیار گیم تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دے چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ان حرکتوں کی وجہ سے نیو اورلینز میں انتخابی ریلی کے دوران شرکاء مسلسل احتجاج کرتے رہے جس پر ریپبلکن امیدوار نے مظاہرین کو ہال سے باہر نکالنے کا حکم دیا۔