لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویزہ جاری کرنے کے باوجود امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ عامر خان نے لاس اینجلس میں باکسنگ مقابلہ دیکھنے جانا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکا میں داخلے سے روکے جانے کی اطلاع عامر خان نے سماجی ویب سائٹ پر دی اور انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ اس رکاوٹ کامطلب ہے ابھی تک انگلینڈ میں ہیں، جبکہ وہ بے تابی سے باکسنگ مقابلہ دیکھنے کے منتظر تھے۔
عامر خان کاکہنا ہےکہ انہیں ہفتے کو لاس اینجلس میں شیڈول باکسنگ فائٹ دیکھنے امریکا جانا تھا۔ عامر خان کو 2010میں بھی ویزہ مسائل کی وجہ سے امریکا میں پوچھ گچھ کا سامناکرنا پڑا تھا اور ان کا کہناہے کہ اس وقت انہیں کسٹم حکام نے دو گھنٹے سے زائد صرف اس لیے روکے رکھا کہ وہ ایک مسلمان ہیں۔