لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما،سابق ممبر صوبائی اسمبلی، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور لائف ممبر لاہور پریس کلب حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
اب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حق میں حقیقی و حتمی فیصلہ 2018ء کے الیکشن میں عوام کی عدالت سے ہو گا ، جس میں پاکستانی عوام قائد محترم میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے میاں محمد نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب کریں گے اور انشاء 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی اپنی حکومت بنائے گی۔
اپنے ایک بیان میں حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک اور دیگر جاری منصوبے ہضم نہیں ہورہے جس پر وہ من گھڑت پراپوگنڈہ کرکے پاکستان کی ترقی و خوشحالی روکنا چاہتے ہیں۔
حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور