موسیقی روح کی غذا ہے، اسے جس قدر عمدگی سے پیش کیا جائے یہ روح کو اتنی ہی بالیدگی مہیا کرتی ہے۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار سکندر خاقان کا گانا بھی ایسا ہی ایک مظاہرہ ہے۔
سکندر خاقان پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار ہیں۔ ان کے البم کا ٹائٹل سانگ “دل وچ وساواں” تکمیل کے بعد ریلز ہونے کو تیار ہے۔ سماج پرو ڈکشن کے تحت زیر اہتمام تیار ہونے والے اس گانے کی شاعری، گائیکی اور موسیقی سکندر خاقان نے دی ہے۔
پنجابی اردو اور انگریزی زبان میں تخلیق کئے گئے اس گانے کو عرفان علی اور سونیا پر پکچرائز کیا گیا ہے۔ اسد بٹ کی ہدایات اور علی عمران کی پروڈکشن میں تیار کئے گئے اس گانے کا وڈیوالبم مکمل ہو گیا ہے۔ مدھر تانوں اور دل موہ لینے اشعار سے مزین یہ گیت عید الفطر کے تیسرے روز سے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا گیا ہے۔