63 فیصد پاکستانی اسمارٹ اور 21 فیصد مکمل لاک ڈاؤن کے حامی: سروے

Lockdown

Lockdown

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کے 52 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

سروے کے مطابق 63 فیصد شہری اسمارٹ لاک ڈاون کے حامی ہیں اور 21 فیصد شہری مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔

سروے میں 54 فیصد مردوں اور 46 فیصد خواتین سے رائے لی گئی تھی۔

33 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ بے احتیاطی ہے جب کہ 11 فیصد کا خیال تھا کہ کورونا پھیلنے کی وجہ سخت لاک ڈاؤن نہ ہونا ہے، 9 فیصد کے نزدیک حکومت کی کم زور پالیسی کی وجہ سے کورونا پھیلااور مزید 9 فیصد کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے سے پھیلا۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں 67 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو ویکسین لگانے کے لیے تیار ہیں جب کہ 19 فیصد نے ویکسین کے لیے رضا مندی ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 217809 ہے جب کہ اموات کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔