لندن (جیوڈیسک) پاکستانی طالبعلم نادر علی لندن کی یونیورسٹی میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ طالبعلم کی ہلاکت کی وجہ بتانے سے گریز کر رہی ہے۔
نادر علی نارتھمبریا یونیورسٹی میں قانون کے شعبے میں ماسٹرز کر رہے تھے، انہیں رہائش نارتھمبریا یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ نادر علی کے ساتھی طالب علم سعادت سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ نارد علی کی ہلاکت سے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔
ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک حساس کیس ہے۔ ترجمان نارتھمبریا یونیورسٹی کے مطابق طالبعلم کی ہلاکت 4 اکتوبر2013 کو ہوئی۔