لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہاہے کہ پاکستانی طلبہ دُنیا بھر میں قوم کے فخر کی علامت ہیں۔ ملک کی ترقی ، خوشحالی اور وقار کے لئے نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں طلبہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اپنے لئے ایک مثبت سمت کا تعین کرکے اہداف کو حاصل کرنے کی جدوجہد کریں۔
ملک کو اس وقت نوجوانوں کی جذبے ، ہمت اور جوان مردی کی ضرورت ہے۔نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کی خدمت کے لئے صرف کریں ۔ زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی تعلیمی سے لے کر اعلیٰ تعلیم کا مستقبل حکومتی عدم توجہی کی بنا پر ہمیشہ کی طرح آج بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔جہاں ایک جانب تعلیمی پالیسی کی متعلق یہ تمام امور توجہ طلب ہیں وہاں دوسری طرف موجودہ تعلیمی بجٹ فی الوقت کی تعلیمی ضروریا ت کو پوراکرنے کے لئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے فیسوں میں اضاہوتا جا رہا ہے۔
طلبہ کی بنیادی ضروریات مشکلات میں بدلتی جا رہی ہیں۔سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی کی فیس ایک جیسی ہوتی جارہی ہیں۔ڈگری یافتہ طالب علم کے پاس ہنر ہونے کے باوجود روزگار نہیں ہے۔لیبارٹیز ،تحقیقی سہولیات،ہاسٹلز اور ٹرانسپوٹ کی عدم دستیانی کا مسئلہ تمام تعلیمی اداروں کو درپیش ہے۔ تعلیمی اداروں میں سیاسی بھرتیوں نے اداروں کواساتذہ کی سیاست کاگڑھ بنا دیا ہے۔ اور مئوثر امتحانی نظام نہ ہونے کی وجہ سے میرٹ کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے،ایک طرف خواتین کی تعلیم کے لئے بھی قابل عمل اقدامات نہیں کئے جا رہے تو دوسری طرف یونیورسٹیز میںطالبات کی بھرتی ہوئی تعداد کی وجہ سے طلبہ کی نشستیں محدود ہوتی جارہی ہیں۔جبکہ ملکی ترقی کے لئے بہترین قیادت کی تیاری کی بنیادی نرسری طلبہ یونین بھی کئی سال گذرنے کے باوجود بحال نہیں ہو سکی ۔ایسے حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، نسل نو کے سامنے ان تعلیمی مسائل کوجاگر کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، غیروں کی جنگ سے پاکستان کو باہر نکال کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔
سید امجد حسین بخاری مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 0334-5019016