کراچی (جیوڈیسک) ان کا کہنا تھا کہ وہ آسان زندگی گزار رہے ہیں جس میں ان کی بہت زیادہ خواہشات نہیں اور ضرورت کے وقت وہ پاکستانی ٹیم کو اپنے مفید مشورے تو دے سکتے ہیں لیکن کل وقتی کوچنگ ایک ایسا کام ہے جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچنے کی بھی کوشش نہیں کی۔
میڈیا انڈسٹری سے وابستہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ فی الوقت ایک والد کی حیثیت سے اپنا فرض نبھا رہے ہیں اور اپنی جگہ بیٹھ کر بیٹے کی پرورش کا عمل دیکھنا ان کیلئے باعث طمانیت ہے جو ان کے خیال میں کرکٹر نہیں بلکہ ایک اداکار بنے گا۔