نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس تک رسائی دینے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے پاکستانی خصوصی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ایئربیس تک رسائی دینے یا نہ دینے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مجھے پاکستانی ٹیم کے آنے کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔