لاہور (جیوڈیسک) ہر دلعزیز سپورٹس شو کرکٹ دیوانگی میں سٹار سپنر سعید اجمل نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ کی یادگار اننگز نے کینگروز پر دھاک بٹھا دی ہے۔
قومی کھلاڑیوں کو ایسی ہی قابل اعتماد کارکردگی کو جاری رکھنا ہو گا۔ ماضی کے منجھے ہوئے اوپننگ بیٹسمین شعیب محمد نے اپنی تجربہ کاری شئیر کرتے ہوئے کہا ہ آسٹریلیا میں ذمہ داری سے بیٹنگ کرنا ہو گی۔
سال کے آخری “کرکٹ دیوانگی” میں شریک دونوں مہمانوں نے مقبول عام شو کو بے حد سراہا جبکہ زینب عباس کی آسٹریلیا روانگی کے باعث میزبانی کے فرائض نیوز اینکر شہزاد حسن نے انجام دیے۔