پاکستانی ٹیم کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلبا کیخلاف مقدمہ افسوسناک ہے، دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کچہری حملے میں بھارتی ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے حوالے سے وزیر اعظم سے منسوب بیان درست نہیں ہے۔ کہتی ہیں پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیری طلبا کے خلاف غداری کا الزام افسوسناک ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کا علم نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ سیکورٹی بہتر بنانے کا عمل معمول کی بات ہے، ایف 8 میں حملے کے بعد دفتر خارجہ کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے تاہم کسی خاص تنظیم کی جانب سے دھمکی موصول نہیں ہوئی ہے۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیری طلبا کے خلاف غداری کا الزام افسوسناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کچہری حملے میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے حوالے سے وزیر اعظم سے منصوب بیان درست نہیں ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلف تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان ان ممالک کو اسلحہ فروخت نہیں کرتا جن پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی فروخت کے لیے بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

پاکستان ان ممالک کو اسلحہ فروخت نہیں کرتا جن پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سویڈن سے اپنے پاکستانی سفیر اور کمرشل اتاشی کو انتظامی مسائل کی وجہ سے واپس بلا لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے جلد دورہ پاکستان کا علم نہیں ہے۔ بھارت کیجانب سے پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیری طلبہ کے خلاف غداری کا الزام افسوسناک ہے۔