لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹے اسکاٹ لینڈ میں جعلی ناموں سے کرکٹ کھیلتے پکڑے گئے، معروف کرکٹ ویب سائیٹ کے مطابق علیم ڈار کے بیٹوں نے فرضی ناموں سے رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔
کرکٹ ویبٹ سائٹ کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بیٹے علی ڈار اور حسن ڈار نے جعلی ناموں سے برطانوی کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کے لیے جائے پیدائش میں پاکستان کی جگہ اسکاٹ لینڈ لکھوایا۔
علیم ڈار کے دونوں بیٹوں نے اپنی رجسٹریشن عمر اور صالح مصطفی کے فرضی ناموں سے کروائی اور اس بات کا انکشاف اسکاٹ لینڈ میں ایک میچ کے دوران ہوا۔ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ انکے دونوں بیٹوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے اور دونوں کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے جو کچھ ہوا یہ ضرور کوئی غلط فہمی ہے۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ علیم ڈار کے دونوں بیٹوں کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے پر اسکاٹ لینڈ کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے کرکٹ کلب کلمرناک کی سزا کے طور پرتنزلی کر کے پوائنٹس میں کمی کر دی ہے۔