پاکستانی ویمنز ٹیم آخری ٹی 20 میچ میں آج سری لنکا کے مدمقابل ہو گی

Sana Mir

Sana Mir

شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ویمنز ٹیم سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر ون ڈے سیریز کے بعد آج کا میچ جیت کر ٹی 20 سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں تو دوسری جانب سری لنکن کھلاڑی بھی سیریز میں فتح سمیٹنے کے لیے تیار ہیں۔