پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں مقیم واہ کینٹ راولپنڈی کے رہائشی بادشاہ خان واحد پاکستانی پہلوان ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای ٹف انف ریلٹی شو کے امیدوار ہیں۔ اس کے فاتح کھلاڑی کو ڈبلیو ڈبلیو ای کھیلنے کا موقع ملے گا۔
وہ یورپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بڑے بڑے پہلوانوں کو دھول چٹا چکے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر تربیت کے بعد پہلوان ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ کرنے کے اہل قرار پاتے ہیں۔
بادشاہ خان اس سے قبل سپین، فرانس، بیلجیم اور کورسیکا میں کئی مقابلوں میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے حصہ لے کر اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم ان کے لباس کا حصہ ہوتا ہے۔ 21 سالہ بادشاہ خان ریسلنگ سٹارز کے لئے کام کرتے ہیں اور انہیں کیچ ڈبلیو ایس بھی کہا جاتا ہے۔