پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج سے دبئی میں ہونگے

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام عالمی مالیاتی ادارے کو ملکی معیشت کا جائزہ پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں دبئی میں شروع ہونے والے ان مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف اپریل تا جون 2014 پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

ملاقات میں معاشی اہداف ،ٹیکس اصلاحات ،نجکاری کے معاملات میں پیش رفت کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز کردہ ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی سمیت دیگر اقتصادی امور زیر غور آئینگے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ معیشت کے حوالے سے تسلی بخش کارکردگی پر آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 55 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کردے گا۔