پاکستان اور بھارت نے تین جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، سید خورشید شاہ

Syed Khurshid Shah

Syed Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے آج تک تین جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں کروڑوں لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے ملکی مفادات کو دیکھیں اور مسائل حل کریں، اچھے ماحول میں اچھے مذاکرات ہوتے ہیں۔