اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیو کے بڑھتے مرض کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا تھا تاہم حکومت پاکستان نے عالمی ادارے سے 15 روز کی مہلت طلب کی تھی۔
مہلت ختم ہونے کے بعد اب ان پابندیوں کا اطلاق ہو گیا ہے جس کے تحت یکم جون سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو کم از کم ایک ہفتے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال کے دوران انسداد پولیو ویکسی نیشن کرانی پڑے گی اور کسی بھی ملک میں سفر کے دوران اپنے ہمراہ پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی رکھنا ہو گا۔