پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری سلیمان گجر ایڈوکیٹ ہوا

 PML-N

PML-N

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری سلیمان گجر ایڈوکیٹ ہوا اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری گلفام ریاض گجر ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف یہودیوں کی جماعتیں ہیں جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں دونوں جماعتیں غداروں کا ٹولہ ہیں حکومت ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ان غداروں کو ان کے ضلعی انجام پر پہنچائے گی عوام حکومت کے ساتھ ہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک کے ہمدرد ہیں جن کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو ان غداروں اور لٹیروں کو ہضم نہیں ہورہا مقررین میں میاں عبدالحمید کھوکھر ، رانا اشفاق احمد شفیع ، عامر نذیر ، ملک شبیر احمد ، محمد اسحاق اولکھ ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلاء نے خطاب کیا۔