پاکپتن آباد کی خبریں 17/5/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) محنت کش کا بچہ کینسر کا شکار، اندورون ملک علاج نا ممکن، ورثاء کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل۔ بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کے نواحی گاؤں بستی غوث نگر کے رہائشی محنت کش محمد منشاء کا چھ سالہ معصوم بچہ علی حسن کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا ہے جس کے علاج کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال سمیت ملک کے نامور ہسپتالوںمیں گیا جہاںپر ڈاکٹروں نے بچے کواندرون ملک لا علاج قرار دے دیا ، ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں بچے کا علاج ممکن نہیں ۔مرض میں مبتلا بچے کے والد محمد منشاء نے بتایا کہ ہم انتہائی غریب ہیں اور قرض کے بوجھ تلے دب چکے ہیں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم اپنے بچے کا بیرون ملک علاج کروا سکیں ۔انہوں نے نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،بحریہ سٹی کے چیف ایگزیکٹو ،سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معصوم بچے کے علاج کیلئے ہماری مدد کریں تاکہ ہمارا چھ سالہ معصوم بچہ صحت یاب ہوسکے۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگرنے کہاہے کہ میاں نواز شریف کا ویژن ترقی ،خوشحالی اورامن و امان کا ہے، منفی سیاست اور حکومت کیخلاف پروپیگنڈے کرنے والو ں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا، عوام میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، عمران خان کو آئندہ 2018 میں ہونے والے انتخابات میں بھی ناکامی کے سوائے کچھ نہیں ملے گا، نواز شریف ملک وقوم کی بے لوث خدمت کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ، پاکستان کی عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی بلاشبہ پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے، عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) حبیب بنک فوارہ چوک محکمہ ایکسائز کاڈیفالٹرنکلا م،محکمہ ایکسائز نے حبیب بنک فوارہ چوک برانچ کو سیل کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ بتایاگیاہے کہ حبیب بنک کی فوارہ چوک میں واقع برانچ محکمہ ایکسائز کی ڈیفالٹر نکلی ،محکمہ ایکسائز نے حبیب بینک فوارہ چوک کو سیل کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے بنک کے دروازے پر نوٹس کی کاپی چسپاں کردی یے .محکمہ ایکسائز کے ڈسٹرکٹ آفسیر شہباز سرورخان کے مطابق بنک انتظامیہ کوچارروز کا نوٹس جاری کیا ہے ٹیکس کی عدم ادائیگی پربنک کوسیل کردیا جائے گا،حبیب بنک 98ہزار روپے کا ٹیکس نادہندگان ہے ۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) ڈکیتی کی واردات کے دوران دو مسلح ڈاکوئوں کی کوکا کولاکی ریکوری کرنے والے گاڑی پر فائرنگ، اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے چھین لیے، اطلاع کے باوجودپولیس کی دو گھنٹے تاخیر سے آمد۔بتایاگیاہے کہ کوکا کولا کے ڈیلر عبدالقیوم پومی کی گاڑی ریکوری کرکے آرہی تھی کہ تھا نہ چک بیدی کے قریبی علاقہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے گاڑی پر فائرنگ کرکے شیشے توڑ دیئے ،ڈاکواسلحہ کی نوک پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار گئے،پولیس واقع کی اطلاع ملنے کے باوجود بروقت نہ پہنچ سکی ، پولیس جاعہ وقوعہ پر دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی، دو ہفتے قبل اسی گاڑی کے ساتھ پہلے بھی واردات ہوئی تھی جس کا ابھی تک نہ تو پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نہ واردات کا سراغ لگایاجا سکا ۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر محمود نے واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیاں ریکوری کرنے جاتی ہیں ان علاقوں میں واردات عام ہوچکی ہے ، پولیس وارداتوں کو سرا غ لگانے میں بری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) محلہ کچی آباد کا ٹرانسفارمر دودنوں سے خراب،علاقہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، نیا ٹرانسفارمر لگانے کیلئے SDO کی طرف سے رقم کا مطالبہ۔بتایاگیاہے کہ پاکپتن کے محلہ کچی آباد کے ٹرانسفارمر خراب ہوئے د و د ن گزر گئے ہیں شدید گرمی کے باعث علاقہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، SDO کی طرف نئے ٹرانسفارمر لگانے کیلئے رقم کا مطالبہ کیاگیاہے۔ علاقہ کے مکینوں کا کہناہے کہ ہم SDO کو رقم کہاں سے دیں ،48 گھنٹوں سے ہماراٹرانسفارمر خراب ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔

پاکپتن(بیورورپورٹ) صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی پاکپتن راو رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ الفرید گارڈن کے ساتھ واقع اراضی قانونی اور آئنی طور پر رانا احمد علی آرائیں نے مختلف افراد سے خریدکر قانون کے ضابطہ کے مطابق 14رجسٹریاں کروائیں ہیں اور مسلح افراد جن کا الفرید گارڈن میں کوئی رقبہ نہیں ہے الفرید گارڈن کی ذاتی دیوار توڑ کر رانا احمد علی آرائیں کے خریدے ہوئے رقبے پرقبضہ کرنے کے لئے حملہ ہوکر رانااحمد علی کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ ان مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔