پاکپتن کی خبریں 13/5/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی بنائی گئی پالیسی کے مطابق کسا نوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا، مراکز خرید گندم پر تمام سسٹم شفاف بنادیا گیا ہے ، پہلے کسانوں کو 50 بوری کی ادائیگی نقد کی جاتی ہے اب وہ بھی بذریعہ چیک دی جارہی ہے ، مڈل مین کا داخلہ مراکز خرید گندم پر بالکل بند کر دیا گیا ہے ، مراکز خرید گندم پر آنے والے کسانوں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر قسور مبارک بٹ کے ہمراہ محکمہ فوڈ کے مراکز خرید گندم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر قسور مبارک بٹ نے کہا کہ مراکز خرید گندم پر ہونے والی کرپشن میں ملوث آڑھتیوں اور محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے ، ہم نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے گائوں 91/Eb میں سرفراز احمد اور محمد شفیع جو سرکاری باردانہ اپنی آڑھت سے گندم بھرائی کروارہا تھا کے خلاف مقدمات کا انداراج کروایا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کے مراکز خرید گند م پر کسانوں کیلئے ٹھنڈے پانی اور شامیانے کا انتظام کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ)ملزمان کی گرفتار ی کیلئے گئی ہوئی پولیس پارٹی پر ملزما ن کو تشدد، پولیس کی آمد پر ملزم فرار۔بتایاگیاہے کہ گائوں محمود پور میں محمد ارشد ASI ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ گئے جہاں پر ملزمان عبدالجبار وغیرہ 20افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے کانسٹیبل محمد احمد اور نواب خاںکو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا،مقامی پولیس کی آمد پر ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے عبدالجبار وغیرہ 20 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔