پاکپتن کی خبریں 9/4/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) تعلیم کے فروغ سے ہی امن، اخوت اور خوشحالی کی منزل حا صل کی جا سکتی ہے، طلباء دور حاضر کے مطابق فنی، سائنسی علوم پر دسترس حا صل کریں اور ملک وقو م کی ترقی میں اپنا موثر کر دار ادا کریں ،طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں اور ملک وقوم کاقابل فخر اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری برائے لیبر وہیومن ریسورس (پنجاب ) میاں نوید علی نے وزیر اعلی پنجاب کے ادبی پروگرام ( چھو لو آسماں ،تم ہو پاکستاں ) کی تقسیم انعامات کے سلسلہ میںگو رنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج اور گورنمنٹ خواتین کالج پاکپتن میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عابدہ خورشید، چیرمین بلدیہ میونسپل کمیٹی چوہدری مظفر اقبال ایڈوکیٹ ، وائس چیرمین چوہدری اسرار احمد ، پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ کالج راناطارق، پرنسپل گورنمنٹ خواتین کالج تسنیم مشتاق سمیت ضلع کے دیگر کالجز کے پرنسپل اور پروفیسرز اور متعلقہ اداروں کے افسران معاشرہ کے صاحب الرائے وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔میاں نوید علی نے وزیر اعلی پنجاب کے ادبی پروگرام ( چھو لو آسماں ،تم ہو پاکستاں )کے پوزیشن ہو لڈر بچوں میں کیش پرائز (چیک ) تقسیم کیے ، علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب کے ادبی پروگرام ( چھو لو آسماں ،تم ہو پاکستاں )کے ضلعی سطح پر106 انعامات تقسیم کیے گئے ، گورنمنٹ فریدیہ کالج کے محمد بیمثال نے صوبائی سطح پر اردو مضمون نویسی میں1 لاکھ50 ہزار،انگلش مضمون نویسی میں1 لاکھ روپے، ضلعی سطح پر 22 ہزار روپے کیش پرائز (چیک ) حا صل کیے ، علاوہ ازیں ضلعی سطح کے تلاوت، نعت ، مضمون نویسی،تقاریر،مباحثہ کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو5 ہزار روپے،دوسری پو زیشن حا صل کرنیوالے کو4 ہزار روپے، تیسری پوزیشن حا صل کرنے والے کو3ہزار روپے کے چیک دیے گئے،علاوہ ازیں گورنمنٹ خواتین کالج کی پوزیشن ہولڈر طالبات میں کیش پرائز کے (چیک )تقسیم کیے گئے اور دیگر مہمان گرامی نے بھی اپنے دست مبارک سے چیک طلباء طالبات میں تقسیم کیے۔

پاکپتن (بیورورپورٹ ) تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر،ضلعی صدر پاکپتن میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا کہ امام کعبہ کسی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ مسلمانوں کے امام ہیں،مولانا فضل الرحمن نے شر انگیزی کرتے ہوئے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے امام کعبہ کی شخصیت کو متنا زعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ امام کعبہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے امام ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کی تقریب میں بلا کر سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخواں کے وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے قائدین کو بھی تقریب میں دعوت تک نہیں دی اور امام کعبہ کو بلا کر انہوں نے مذہبی حوالوں سے اپنا رنگ جما کر سیاست کی ہے بلکہ انہوں نے امام کعبہ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم فضل الرحمان کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ ) گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خاں نے در با رحضرت با با فر ید الد ین مسعود گنج شکر پر حا ضری دی اور نوا فل ادا کیئے اور ملکی سلا متی کے لیئے خصو صی دعا کی اور وہاں سے لا ہور روا نہ ہو گئے چیئر مین تحر یک انصا ف عمران خاں کا مختصر دورہ پاکپتن جو کے نجی نو عیت کا تھا انتہا ئی خفیہ رکھا گیا ۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ ) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پرائیوٹائز کردیا گیا، محکمہ ہیلتھ اور لاہور یونیورسٹی انتظامیہ میں MOU سائن ہو گیا ۔بتایاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت پرائیوٹائز کر دیا گیاہے جس کے تحت دی یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے درمیان MOU سائن ہو گیا ہے ۔معائدے کے مطابق یکم جولائی سے دی یونیورسٹی آف لاہور DHQ ہسپتال پاکپتن کے انتظامی امور کا چارج سنبھالیں گے۔ پریذیڈنٹ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس پیرالطاف حسین چشتی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس جہاں اس پسماندہ علاقہ میں ہائر ایجوکیشن میں روشنی کی کرن ثابت ہوا وہاں اب شعبہ صحت کے میدان میں بھی اپنا قدم رکھ دیا ۔ یونیورسٹی آف لاہور نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کی بولی اپنے نام کر لی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کی انتظامیہ کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیں گے ۔ ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کو حقیقی معنوں میں عوام خدمت کا ادارہ بنائیں گئے ۔جہاں شہر یوں کواعلاج معالجہ کی جد ید سہولیات میسر ہو ں گئی،مریضوںکو دوسری ہسپتالوں میں ریفر کر کے جان چھڑوانے کی بجائے ان کا اعلاج کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (بیورورپورٹ ) سابق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ،سیاسی و سماجی رہنما پیر اسلم قریشی نے صحافیو ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عوام کو ایماندار قیادت معاشی بحران سے نکال سکتی ہے ، عمران خان کی قیادت اور ملک کیلئے ا ن کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیر محمد شاہ کھگہ نے تحریک انصاف نے شمولیت اختیار کی، حلقہ Na-164 کی اکثریتی عوام نے پیر محمد شاہ کھگہ پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیر محمد شاہ کھگہ کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے ضلع پاکپتن تحریک انصاف کا گڑھ بن گیاہے۔۔۔