پاکپتن (بیورورپورٹ) سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گج شکر کے دربارعالیہ میں سلطان الہند حضر ت خواجہ سید معین الدین حسن اجمیری کے سات روزہ 805 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اپنے عروج کو پہنچ گئیں۔ عرس کی تقریبات کا آغازسجادہ نشین دربارہ عالیہ دیوان احمد مسعودچشتی فاروقی کی دعا سے ہوا ۔ سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے دربار با بافرید میں سلسلہ چشتیہ کی روایاتی رسومات اداکیں ۔اس موقع پرپریذیڈنٹ دی یونیورسٹی آف لاہور با با فرید کیمپس پیر الطاف حسین چشتی ، منیجر اوقاف گوہر مصطفی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر محمود،محمد محسن فریدی سمیت اندرون ملک سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی لنگر تقسیم کیے ۔عرس کی تقریبات کے دوران دربار شریف میں روزانہ محفل سماع کا انعقادکیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نامور قوال حضرات صوفیانہ کلام پڑھ کر حضور بابا جی کو نظرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔عرس انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری اوقاف پنجاب محمد حسن اقبال ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو، ڈی پی او کامران یوسف ملک نے درباربا با فرید کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی کے ساتھ ملاقات کی ۔ عرس مبارک پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں زائرین کو میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے مکمل تلاشی کے بعد دربار کی حدود میں داخل ہونے دیا جارہاہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ملک محمدا شرف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے انتظار میں عوام تھک گئے ہیں، وزیر اعظم نوازشریف پانامہ کیس کے خوف سے پیپلز پارٹی سے ڈیل کر رہے ہیں ، ملک کا اصل مسئلہ ہی کرپشن ہے لیکن حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کے کرپٹ افسران کو کرپشن پر انہیں پکڑتے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اپنے شاہ خرچے پورے کرنے کیلئے آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیتے ہیں، غریب عوام مہنگائی سے بے بس ہو کر فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان میں انصاف کا بول بولا کرے گی ، آئندہ انتخابات میں شریفوں کو عبرتناک شکست کا سامنا ہو گا،دھاندلی اور کرپشن کے زور سے الیکشن جیتنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن (بیورورپورٹ)پنجاب ایجوکشن بورڈ کے سالانہ امتحان جماعت پنجم اور ہشتم میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک34-SPکا نیتجہ سو فیصد رہا۔اس شاندار کامیابی پر علاقہ کے لوگوں ،والدین نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک34-SP ہیڈ مسڑس آسیہ بی بی اور دیگرمعلمات کو مبارکباد دی ہے۔ پنجاب ایجوکشن بورڈ کے سالانہ امتحان جماعت پنجم اور ہشتم میں گورنمنٹ ہائی سکول نور پور کا نیتجہ سو فیصد رہا۔اس شاندار کامیابی پر علاقہ کے لوگوں ،والدین نے گورنمنٹ ہائی سکول نور پوہیڈ ماسڑ محمداشرف اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن (بیورورپورٹ)لائوڈ اسپیکر پر فحش گانوں کی اطلاع پر پولیس کا ریڈ، نامعلوم مردوخواتین کا پولیس پر دھاوا ،پتھرائو،پولیس کی مزاحمت پر ساتھی کو چھوڑ پر فرار ۔بتایاگیاہے کہ احسان احمد ASI دیگر ٹیم کے ہمراہ غلام محمد ٹائون میں لائوڈ اسپیکر پر فحش گانوں کی اطلاع پر غلام محمد ٹائون میں پہنچا جہا ں پرپولیس نے ملزم شہزاد کو قابو تو آصف وغیرہ چھ مسلح افراد آگئے جنہوں نے اپنے ساتھی شہزاد کو چھڑوانے کیلئے مزاحمت شروع کردی ، ساتھیوں کی آواز سن کر 10 نامعلوم مر د اور 7 نامعلوم عورتیں بھی آگئیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو گھیر کر پولیس اہلکاروں پر پتھرائو شروع کردیا اسی دوران رضا کار علی شاہ کی وردی بھی پھٹ گئی اور قیمتی سامان بھی گر گیا ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو پتھرائو کا نشانہ بنا کر گاڑی کی توڑ پھوڑکی۔ملزمان پر پولیس کی طرف سے مزاحمت پر ملزمان اپنے ساتھی شہزا د کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔