پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نئے سال کی آمدپرسانجھ ویلفیئر سوسائٹی فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ایک صوفیانہ شام منعقد کی گئی جس میں راحت فتح علی خان کے شاگر د عرفان سحر نے صوفیانہ کلام پیش کیا اور اپنی خوبصورت پرفارمنس کی بدولت عوام کو رات دیر پا بیٹھنے پر مجبور کر دیا۔اس موقع پر محمد مسعود خالد،پروفیسر یعقوب چشتی، اور محمد عابد،سہیل گجر،عفان کمبوہ،عرفان چشتی سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر علی حسنین مسعود نے اختتام پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ صوفی بزرگوں کے کلام میں امن ،بھائی چارہ اور محبت کا پیغام ہے اگر ہم اس کا مفہوم سمجھ کر اس پہ عمل کر یں تو ہم خود میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔موسیقی روح کی غذا کے ساتھ ساتھ صوفیانہ کلام اخوت،برابری اور انسانیت کا درس بھی ہے۔پروگر ام کے اختتام میںپروگرام کی انتظامیہ نے موتیا مسعود خالد کے ہمراہ نئے سال کا کیک کاٹنے کی تقریب بھی کی گئی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحریک انصاف سمیت گرینڈ اپوزیشن الائنس کے چیئرمین ضلع کو نسل پاکپتن محمد اسلم سکھیرا نے کہا ہے کہ ضلع کی خو شحالی اور ترقیاتی کاموں کی بلا تعطل تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے نئی منتخب ضلع کونسل اسمبلی اپنا موثر کردار اد ا کرے گی اور غیر جانبدارانہ رویہ کھتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبوں میں معاون ثابت ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبران ضلع کونسل سے اپنے پہلے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اس موقع پر ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ، ممبران ضلع کو نسل ، سابق ضلع ناظم میاں امجد جوئیہ ، راو نسیم ہاشم خان ، تحریک انصاف کے ضلعی صدرمیاں احمد رضا خاں مانیکا، جلال اکبر ہو تیانہ، میاں فا روق احمد مانیکا ،چوہدری نعیم ابر اہیم،ہمایو ں سرور بو دلہ ، علی عمر ان ہو تیانہ ، میاں منظور مانیکا سمیت شہری موجود تھے ۔اسلم سکھیرانے کہا کہ پاکپتن ایک پسماندہ ضلع ہے اس کی ترقی و خوشحال کیلئے خصوصی فنڈز درکار ہوں گے جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی طور پر رجوع کیا جائے گا اور امید ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہر فرید کی ترقی کیلئے ہمیں مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے اب ہمار ا فرض بنتا ہے کہ شہر فرید کی عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنا فرض منصبی احسن انداز سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جس سے عوام کے منتخب نمائندے ایوان تک پہنچ سکے انہوں نے ضلع کونسل کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پورے ایوان کے تقدس کی پاسداری کروں گا میں پورے ایوان کا چیئرمین ہوں اس ایوان کے دروازے عوامی نمائندوں اور عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں ہم نے عدل اور انصاف کی سیاست کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کی فضا کو بھی فروغ دینا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pakpattan
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) دربار حضرت با با فریدالدین مسعود گنج شکر کے سجادہ نشین کے صاحبزادہ دیوان حامد مودود مسعود چشتی فاروقی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ، آپۖ کی آمد سے قبل دنیا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی آپ ۖ نے آکر ہمیں ایمان کی روشنی میں منور کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ حضرت سید بدرالدین اسحاق ڈھکی پاکپتن پر منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ سے خطاب کے دوران کیا۔محفل کی صدارت پیر محسن فرید نے کی ۔اس موقع پر پیر سید مہر علی بخاری، میاں فضل الرحمن ،الحاج ذوالفقار قمر فریدی ،سید حسن عباس بخاری، حاجی محمد وسیم،پیر عبدالظاہر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔حامد مسعود چشتی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖ کی آمد سے قبل کفر عام تھا ،آپ ۖ نے اس دنیا میں آکر تمام لوگوں کو دین اسلام کی روشنی میں ہدایت کا راستہ دیکھایا ان کی زندگی پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔محفل کے اختتام پر سید مظہر حسین نقوی نے دعائے خیر کروائی۔قبل ازیں معزز مہمانوں کی دستار بندی بھی کروائی گئی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) لوٹ کھسوٹ او ر کرپشن کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے باب بند کر دیا ہے ، اب بلدیہ پاکپتن حقیقی عوامی خدمت کا ادارہ بن کر ابھرے گا جہاں پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، پاکپتن کو پنجاب کا ایک مثالی اور منفرد شہر بنایں گے جہاں امن ، محبت ،رواداری کی فضا میں بابا فرید کی نگر ی ایک رول ماڈل کا روپ دھار ے گی۔ان خیالا ت کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر، ایم پی اے پاکپتن کے والد رانا احمد علی (آرائیں) نے اپنے گروپ کے کامیاب چیئر مین چوہدری مظفر اقبال،وائس چیئر مین چوہدری اسرار احمد کی حلف برداری کے بعد انہیں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔رانا احمد علی نے کہا کہ پاکپتن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ، ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمہ کیلئے جدوجہدکررہے ہیں،ہمارا منشور کرپشن سے پاک سیاست ہے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pakpattan
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 9 مسلح افراد نے قتل کی رنجش پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسکا حمل ضائع کر دیا۔بتا یا گیاہے کہ گائوں67/D کے رہائشی محمد اقبال کے بھائی کا اعجاز احمد وغیرہ 9 افراد نے قتل کیا جس کی رنجش پر ملزمان نے محمد اقبال کی فصل کو کاشت کرنے لگے جس پر منع کرنے پر ملزمان نے محمد اقبال کی بہو (ر) بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کا حمل ضائع کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔