پاکپتن: مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

Pakpatan

Pakpatan

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن کے نواحی گاؤں میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاکپتن کےچک عارف آباد میں پیش آیا، جہاں زمیندار تاج جوئیہ کے بیٹے ارشاد کی مہندی کی تقریب تھی۔ دولہا کا دوست منشاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہا تھا کہ اللہ دتہ ودیگر نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

منشاء نےمنع کیاتو ملزموں نےاسےہی گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکےان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔