پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں عرصہ دراز سے ریڈیالوجسٹ کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی، ہسپتال کے مین گیٹ کے قریب بعض سر کا ری ملازموں نے الٹرا سا ئونڈ مشین رکھ کر مریضوں سے بھا ری فیسیں وصول کر نا شروع کر دیں۔بتا یا گیا ہے کہ پاکپتن کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عرصہ دراز سے ریڈیالوجسٹ کی سیٹ خالی ہونے کے باعث مریضوں کو الٹرا سائونڈ، ایکسرے چیک کروانے ساہیوال جانا پڑتا ہے18لاکھ سے زائد آبادی کے لئے واحد ہسپتال میں مریضوں کے لئے ریڈیالوجسٹ کی عرصہ دراز سے تعیناتی نہ ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔جس کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ڈی ایچ کیو کے مین گیٹ کے ساتھ ہی بعض سر کا ری اہلکا روں نے اس کو مو قع غنیمت سمجھتے ہو ئے غیر معیا ری الٹرا سائونڈ مشین رکھ کر خود کو ریڈیا لو جسٹ ظا ہر کر کے ایمر جنسی ،گا ئنی اور آئوٹ ڈور میں آنے وا لے مریضوں سے بھا ری فیسیں وصول کر نا شروع کر دیں ہیں۔ہسپتال میں آنیوالے مریضوں سے بھی ایکو کے بہانے بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں، شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کا روائی مطالبہ کیا ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑانے والوں کے مقدر میں ناکام کے سوا کچھ نہیں ، پانامہ لیکس کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ، حکومت کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے ترقی کی راہیں نہیں روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے میاں برادران عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں ، دھرنے والے ملک میں انتشار پھیلا نا چاہتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی حمایت کے باعث آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی گی،مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، “سی پیک”منصوبہ مکمل ہوتے ہی ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا۔۔۔۔۔