پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلا حی ریاست بنائیں گئے اور اس کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گئے، پاکستان کو دیگر ترقی یافتہ اقوام کے ہم پلہ لانے کیلئے ہر فردا پنی قومی فریضہ موثر طریقے سے ادا کرے، ہمارے آباوا جداد نے بے شمار اور لازوال قربانیوں کو پیش کرکے یہ ملک حا صل کیا ، یوم پاکستان منانے کا مقصد وطن عزیز سے تجدید عہد کرنا ہے ،جس مقصدکیلئے یہ ملک حا صل کیا گیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں مہمان خصو صی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں نوید علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز، چیرمین بلدیہ مظفراقبال ایڈوکیٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گورایہ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اے ڈی سی ایچ آر یاسر فرید کلاسن ، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الر حمن،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد وسیم، مفتی محمد زاہد اسدی،ڈاکٹر غلام عباس صابر اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مفتی محمد زاہد اسدی نے کہا کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے ترجیحی بنیادو ں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے زریعے دہشت گردی کے کلچر کومنطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے ، انہو ں نے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے اور ہم سب نے مل جل کر اس کی عظیم ترترقی کیلئے نہ صرف ہمہ وقت کام کر نا ہے بلکہ اس کی پاسبانی بھی کرنی اور یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔علاوہ ازیں صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب ) میاں نوید علی نے بہترین پر فارمنس کا مظاہرہ کرنے والے 4 طلباکو فی کس5 ہزار روپے کے نقدا نعام دیے، انہوں نے اپنی خو اہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگام کے زریعے شہر فرید کے طلباء طالبات صوبائی لیول کے مقابلوں میں کامیاب ہوں ،انجمن تاجران کے صدر حاجی وسیم نے بھی بہترین پر فارمنس کا مظاہرہ کرنے والے 3 طلباکو فی کس1 ہزار روپے کے نقد انعاما ت دیے اور ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ننھی بچی کویونیفام ، دیگر سوٹ اور بوٹ کی خریداری کرانے کا بھی عہد کیا ،انہوں نے کہا کہ اس بچی کو آج ہی ملبوسات کی خریداری کرائی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما خالد سیف السلام وٹو نے کہا ہے کہہمیں نظریہ پاکستان اور پاکستان کی حفاظت کے لئے دل وجان سے کام کرنا ہوگا اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک ہم سب اس کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں کیونکہ نظریہ پاکستان اور پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر انجمن فلاح انسانیت کی طرف سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔ریلی میں حاجی محمد اشرف، ڈاکٹر شوکت علی بھٹی ، مجیب الرحمن، ابو طلح ، محمد اقبال سلفی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد اقبال سلفی نے کہا کہ جن بنیادوں پر پاکستان کا وجود عمل میں آیااس کو سمجھیں اور حقیقی معنوں میں اپنائیں۔ آج دوقومی نظریہ کو کھوکھلا اور بلاجواز قرار دینے کے لیے ہمارے اپنے پاکستانی بھائی غیروں سے تنخواہ لے کر انکے ایجنڈے کے مطابق سرگرم عمل ہیں ان کو چاہیے کہ وہ انڈیا میں رہ جانے والے مسلمان بھائیوں کی حالت زار کو دیکھیں، بابری مسجد کی شہادت کو دیکھیں، مسلمانوں کے قتل عام، کشمیر کی حالت زار اور جلتی ٹرینوں پر نظر دوڑائیں ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pakpattan
پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپریٹنڈنٹ دارلامان عطیہ کاشف نے کہا ہے کہ یو م پاکستان کی تقریبات منانے کامقصد وطن عزیز سے تجدید عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے انتھک محنت اور جدوجہد کریں گئے اور اس کی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گئے، وطن عزیز کی خوب ترترقی کیلئے ہم سب کو مل جل کر اجتماعی طور پر کاو شیں کر نا ہو ں گی اور یہ تب ہی ممکن ہے جب تمام مکاتب فکر اور ہرطبقے کے فر د انفرادی طور پر اپنے اپنے دائر ہ کار میں ثمر آور اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر دارلامان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اس مو قع پرڈی او چوہدری شاہد اقبال، حکیم لطف اللہ، غلام نبی ڈھڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے ترجیحی بنیادو ں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے زریعے دہشت گردی کے کلچر کومنطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے ، انہو ں نے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے اور ہم سب نے مل جل کر اس کی عظیم ترترقی کیلئے نہ صرف ہمہ وقت کام کر نا ہے بلکہ اس کی پاسبانی بھی کرنی اور یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ،قبل ازیں حکیم لطف اللہ نے یوم پاکستان کی خوشی میں دارلامان کے اسیران میں میٹھائی تقسیم کی ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پاکپتن کی گرینڈ جامعہ مسجد ومدرسہ نور القرآن رجسٹرڈ سیٹھانوالہ کی تعمیر مکمل26مارچ کو نامور مذہبی سکالرز اور سماجی شخصیات افتتاح کریں گے تفصیلات کے مطابق گرینڈ جامعہ مسجد ومدرسہ نورالقرآن کے سرپرست پیر حاجی محمد بلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دن رات محنت اور مخیر حضرات کی کاوشوں سے علاقہ میں سب سے بڑی مسجد ومدرسہ قائم کیا ہے جسکا افتتاح 26مارچ کو نامور مذہبی سکالرز مفتی زاہد اسدی، علامہ وارث علی سمیت سماجی شخصیات کریں گے مدرسہ میں حفظ وناظرہ تجوید قرات عصری تعلیم درس نظامی فہم دین کی تعلیم تربیت دی جائے گی دینی تعلیم حاصل کر کے طلباء حاسل کی گئی دینی کو آگے پھیلائیں گے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب طاہر فرید کے بیٹوں نے سالانہ امتحان میںشاندار پوزیشن حاصل کیں پلے گروپ میں شاندار فرسٹ پوزیشن پر ارحم فرید کو راوین پبلک سکول کے پرنسپل الطاف حسین نے گولڈ میڈل اور تاج جبکہ نرسری کلاس سے تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر فیضان فرید کو گولڈ میڈل دیا گیا شاندار کامیابی پر پرنسپل سکول اور صحافی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حضرت سخی غلام قادری کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں مکمل ،عرس کی تقریبات 29 مارچ تک جاری رہیں گی۔بتایاگیاہے کہ حضرت سخی غلام قادرالمعروف سخی چن پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، عرس مبارک کی تقریبا ت کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا، عرس کی رسومات سجادہ نشین دربار سخی چن پیر سید حسن رضا گیلانی ادا کریں گے۔ سخی چن پیر کے عرس مبارک جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔ مریدین اور عقیدت مند قافلوں کی شکل میں دربار پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔علاقے کے مکینوں اور دور دراز سے عرس مبارک کی تقریبات میں شمولیت اختیار کرنے والے زائرین کو تفریح مہیا کرنے کیلئے عارضی دکانوں کی ترتیب دی جارہی ہیں۔۔۔۔