پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وکلاء اور آڑھتیوں کے درمیان ہونے والے تنازعہ میں مصالحت کیلئے اتحاد بین المسلمین اور ڈسٹر کٹ امن کمیٹی کے وفد نے کوششیں شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے ضلعی صدر مفتی محمد زاہد اسدی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد وسیم، قاری یعقوب، مفتی محمد نور، حاجی محمد اشرف، قاری گلزار احمد، بابا منیر احمد جھنڈا سمیت ممبران امن کمیٹی کے وفد نے ڈسٹر کٹ بارکے وکلاء اور غلہ منڈ ی کے آڑھتیوں کے درمیان ہونیوالے تنازعہ کے حل کیلئے دونوں گروپوں سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے انہیں اس مسئلہ کے پرامن حل کیلئے آمادہ کرنا شروع کردیا ہے ۔وفد کے اراکین کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ان میں تا خیر بر داشت نہیں کی جائے گی ، ترقیاتی منصوبے عوامی مظہر کے عکا س ہو ں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ کو ارڈینشین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میںایم این اے رانا زاہد حسین ،ڈپٹی کمشنر عرفا ن احمد سندھو ، چیئر مین ضلع کو نسل میاں محمد اسلم سکھیرا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف عمر عزیز ، چیرمین بلدیہ پاکپتن چوہدری مظفر اقبال ایڈو کیٹ ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اشفاق الر حمن ، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی محمد منشاء میو ، محکمہ پولیس کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اور ان منصوبو ں سے عوام کو واضھ طور پر ریلیف ملے ، ترقیاتی منصوبو ں میں میٹریل کی کو الٹی کا خا ص خیال رکھا جائے اور میٹریل کی لیبارٹری سے تشخیص بھی کر وائی جائے ، لاء اینڈ آرڈر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر نے ناقص کارکردگی پر 10 ہیڈماسٹرز ،20 اساتذہ اور تین اہلکار وں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔ بتا یا گیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد منشاء میو نے مانیٹرنگ سٹاف (MEAS )کی رپورٹ پر محکمہ ایجوکیشن میں ناقص کاکردگی کے حامل دس ہیڈماسٹرز ،20 اساتذہ اور تین جونیئر کلرکوں کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے ۔چوہدری محمد منشاء نے کہا کہ پاکپتن میں کام نہ کر نے والے غیر حاضر اساتذہ اور ٹیچنگ سٹاف کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،کارکردگی بہتر نہ بنانے والے پرنسپل، ہیڈ ماسٹرز صاحبا ن کیخلاف چارج شیٹ سیکرٹری سکول پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایکسین واپڈ ا ملک خالد حسین سیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیاہے، ضلع پاکپتن میں بجلی چوری ہونے کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا، بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ دو لاکھ پچاس ہزار یونٹس ریکور کر لیے گئے ہیں اسی طرح بجلی چوروں کیخلاف محکمہ واپڈا کی طرف کاروائی کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے ریکور کرلیے گئے، فیلڈ آفیسران کو وہ بجلی چوروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہا ہے کہ2 افراد کی منشاء کی خاطر2کروڑ انسانوں کے حقوق غصب کرنے کے لیے کوئی کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کہ فاٹا کے عوام 70سال سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،ہم کتنے نا اہل ہیں کہ فاٹا کے عوام اپنی خوشی سے ہمارے قومی دھارے کا حصہ بن کر ایک پیج پر آناچاہتے ہیں اور ہم صرف دوافراد مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کو راضی کرنے اور ان کے کاروبار کو بچانے کے لیے گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے سنگلاخ پہاڑی سلسلوں کو دوبارہ جنت نظیر آبادیوں میں تبدیل کیا ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) و زیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف نے مستحق افراد کی بحالی کیلئے اور انہیں معاشرہ کا کار آمد شہر ی بنانے کیلئے جامع پر و گر ام کا اجرا کیا ہے، مستحق افراد اس سکیم کے تحت آٹو رکشہ جات کے حصول کیلئے درخواست فارم محکمہ زکو اة کی ویب سائٹ یا ضلع زکوا ة کمیٹی پاکپتن سے حا صل کرکے ضلع زکواة کمیٹی کے آفس میں 28 فروری تک جمع کر وا ئیں ، درخو ست گزارکی کی عمر 18 سے 45 سال ہواوروہ مستحق ہو ، کم ا ز کم پر انا ڈرائیو نگ لا ئسنس رکھتا ہو ۔۔۔۔