پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں ناخلف بیٹے نے پیسے نہ دینے پر اپنی والدہ کو فائرنگ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فرید ٹاون کی آبادی رحمن ٹاون میں مبشر نامی اوباش نوجوان پیسے لینے کے لئے اکثر اپنی والدہ مزمل ایمان پر تشدد کرتا تھا۔
مبشر کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہوا تھا، جمعہ کی رات ملزم نے ماں سے پیسے مانگے، ماں نے انکار کیا تو اس نے پستول سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔