پاکپتن کی خبریں 8/12/2016

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا ہے کہ حکمران پانامہ لیکس کے ڈر کبھی تو قطری شہزادے کا خط منگوا رہے ہیں اور کبھی قطری شہزادے کو بلوا کرسر کاری پرٹووکول کے ساتھ شکار کھیلا جا رہا ہے، شریف خاندان قطری شہزادے کو قطری شہزادے کا خط نہیں بچا سکے گا،پانامہ لیکس حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے اس کٹھن دور میں غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی دو بھر ہو چکی ہے ،حکمرانوں نے پوری قوم کوغیر ملکی مالیتی اداروں کا مقروض بناکر اس پیسے کو کرپشن کی نظر ہے،یہ کشکول توڑنے کے دعوے کرنیوالے حکمرانوں نے کشکول اٹھا کر پاکستان کو مقروض بنا دیا ہے،حکمرانوں کرپشن کیخلاف تحریک انصاف پہلے روز سے ہی کھڑی ہے ، تحریک انصاف کی جدوجہد کے باعث حکمرانوں کی تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہے۔ احمد رضا مانیکا نے کہا ہے پانامہ لیکس میں ثابت ہونیوالی کرپشن سے نواز شریف کو قطری شہزادہ تو کیا ٹرمپ بھی نہیں بچا سکتا ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکپتن میں نئی یونیورسٹی کے قیام کی تحریک جاری ہے اور ہم اپنا حق لئے بغیر خاموش نہیں رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی بنائو تحریک کے کنوینیئر محمد سعید احمد چشتی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن ایک پسماندہ علاقہ ہے، جہاں پر متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ رہائش پزیر ہیں اور یہ لوگ پرائیوئٹ کالجز اور یونیورسٹیوں کی بھاری بھرکم فیسوں کا بوجھ نہیں برداشت کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن کی عوام کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے خاموش نہیں بیٹھنا چائیے ، انہوں نے پاکپتن کی سیاسی قیادت کے کردار کو بھی مجرمانہ قرار دیا اور کہا کہ پاکپتن کے ساستدانوں کے اپنے بچے کو لاہور ، اسلام آباد اور بیرونِ ممالک زیر تعلیم ہیں لہٰذا ان کو غریب کے بچے کی پروا نہیں ۔ لیکن اب عوام جاگ گئی ہے اور انشاء اللہ یونیورسٹی کے قیام کا خواب جلد شرمندہ تعبیرہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر،امیدوار چیئر مین بلدیہ عارفوالا چوہدری کاشف مظہر نے کہا ہے کہ “سی پیک” منصوبہ پاکستان کے لیے ترقی کی راہیں کھول دے گی ،پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جدوجہد کے باعث ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے ، انشاء اللہ 2018 ئ میں لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی ،مسلم لیگ (ن) کی مخالف قوتوں کو انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں بھی ناکامی کا سامنا ہو گا ، بعض عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا چاہتے ہیں، دھرنے والوں میں مقدر میں ناکامی لکھی جاچکی ہے ۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جہاں ملک میں لا تعداد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا وہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔کاشف مظہرنے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامز ن ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تیز رفتار ٹرالر کی نوجوان کو ٹکر ،نوجوان جاں بحق۔بتا یا گیاہے کہ امجد کالونی قبولہ کے رہائشی دلشاد اپنے بھائی اعجا ز کے ہمراہ جارہا تھا کہ گلی مون شاہین پٹواری والی کے قریب اعجاز احمد جو کہ روڈ کے بائیں جانب جا رہا تھا پیچھے سے آتا ہوا ایک ٹریکٹر ٹرالر اعجاز احمد کو سڑک پر کچل کر گھسیٹ ہوا قریبی چوک میں لے گیا ٹرالر کی ٹکر کے باعث محمد اعجاز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ ڈرائیور باغ علی ٹریکٹر ٹرالہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)چوری کی وارداتوں متعدد افراد لٹ گئے۔بتا یا گیاہے کہ کنڈا سٹا پ کے رہائشی محمد انور کے گھر سے محمد شہباز وغیرہ سات افراد 86000 مالیتی کی گدھا ریڑی اور مویشی بکرا وغیرہ چوری کر کے لے گئے ۔کارخانہ بازار کے رہائشی جاوید اقبال کے گھر کے باہر سے 64000 مالیتی کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چور ی کرکے لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔