پاکپتن کی خبریں 27/4/2014
Posted on April 27, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی دربار بابا فرید پر حاضری ،
پاکپتن ،حویلی لکھا(خصوصی رپورٹ )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی دربار بابا فرید پر حاضری ،سیکورٹری کے انتہائی سخت انتظامات،شہر کے تمام داخلی وخارجی راستے عارضی طور پے بند رہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے دربار بابا فرید الدین پے سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضری دی اور دربار پے پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پے علاقہ بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو عارضی طور پے گورنر کے دورہ پاکپتن کے دران بند رکھا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سوئی گیس میں تعینات منہ زور تحصیل آفیسر نے سیاسی اور بااثر لوگوں کی غلامی کرنے کو عبادت
حویلی لکھا(خصوصی رپورٹ ) محکمہ سوئی گیس میں تعینات منہ زور تحصیل آفیسر نے سیاسی اور بااثر لوگوں کی غلامی کرنے کو عبادت کرنے درجہ دے دیا،سفارشی عناصر کی موجیں لگ گئیں،سادہ لوح عام صارف خوار اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔محکمہ سوئی گیس میں تعینات بطور انچار ج تحصیل دیپالپور آفس عدیل اور اس کے رکھیل فہیم نامی منہ زور کرپٹ افراد نے علاقہ بھر میں اندھر نگری چوپٹ راج کا قانون نافز کررکھا ہے اور تنخواہ سرکار سے جبکہ غلامی مقامی بااثر اور سیاسی اشرافیہ کی کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے علاقہ بھر جن میں نئے صارفین کے نام میرٹ پر لسٹ میں ڈالے گئے ہیں تاہم اب ان کے کنکشن صرف اور صرف اس وجہ سے نہیں لگ پارہے کہ ان کے پاس کوئی سیاسی اپروچ نہیں اور نا ہی ان کرپٹ عناصر کو دینے کے لئے پیسے ہیں علاقہ بھر میں اکثر جگہوں پے گڑے کھودے گئے ہیں تاہم اب کنکشن نصب نہیں کیئے جارہے اس حوالے سے لوگوں نے ان کرپٹ اور غیر زمہ دار اہلکاروں کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ایم، ڈی سوئی گیس لاہور حمید عارف، چیئرمین اوگراہ و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور لوگوں کو ان کے ہاتھوں لٹنے اور خوار ہونے سے بچائیں ۔