پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا احمد علی (آرائیں) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو کر نکلے گی، الزام لگانے والوں کو ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی سیاست کرنے والوں نے ملکی ترقی مخالف قوتوں کا اعلیٰ کار بن کر ملکی ترقی روکنے کی سازش کی جسے مسلم لیگ (ن) کے قائد میا ں نواز شریف نے ناکام بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے ،عوام کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی بلاشبہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے ، عوام میاں محمد نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، آئندہ ہونے والے انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو کر حکومت کرے گی۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ)گیس کی ریفلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ،دکاندار سمیت4 افراد شدید زخمی ،تین دکانیں تباہ، ڈی سی پاکپتن ہسپتال پہنچ کر اپنی نگرانی میں مریضوں کا علاج کرواتے رہے۔بتایاگیاہے کہ مچھلی چوک میں الیٹ فورس کے دفتر کے قریب محلہ صوفیا آباد کے رہائشی 40 سالہ عباس ولد محمدا مین نے گیس ریفلنگ دکان بنا رکھی تھی جہاں پر سلنڈوں میں گیس کی ریفلنگ کی جارہی تھی کہ سلنڈر پھٹنے سے اچانک دھماکہ ہوگیا آگ کے قریبی تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے دکانیں جل گئیں، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھو ہسپتال پہنچ گئے دھماکہ سے لگتنے والی آگ سے جھلسنے والے گائوں کانی پور کا رہائشی نصیر احمد ولد اسلم علی ،ذوالفقارعلی ولد محمد اقبال اور گائوں ٹھٹھہ کے رہائشی ریسکیو کے اہلکار کا والدمحمد سلیم ولد محمد علی شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے ہسپتال پہنچا دیا ۔جہاں ڈی سی پاکپتن زخمیوں کا اپنی نگرانی میں علاج معالجہ کروایا جبکہ ایک زخمی نصیر احمد کو تشویس ناک حالت کے باعث لاہور ریفر کردیا گیا ۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوبتایا ہے کہ پولیس نے انتہائی مطلوب خطرناک181 سمیت سمیت 1179 اشتہاریوں مجرمان کو گرفتار کرلیاہے ،پولیس نے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 12 گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیاہے، پولیس نے معاشرہ میں برائی کی جڑ بننے والے منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوئے 1 کلو 200 گرام ہیرون، 84 کلو 804 گرام چرس ، 500 گرام افیون، 3417 لیٹر شرا ب بر آمد کرلی ہے ، پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرتے یو ئے ملزم کے قبضہ سے 17 عدد رائفل ، 66 عدد بندوق، 73 ریوالور، 72 کاربین برآمد کر لیے ہیں، پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرکے لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے ملزمان کیخلاف 76 مقدمات کا اندراج کیا ہے ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کاروائی سے جرائم کی شرع میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے ، پاکپتن کے شہریوں کابلا خوف وخطر گھومنا پولیس کی کاروایوں کا ہی نتیجہ ہے۔۔۔۔۔۔