پاکپتن کی خبریں 6/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہر پاکستانی فرد کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کواور اس سلسلہ میں کشمیر یوں کے بہتے خون خون کی آواز کو دنیا کے ایوانو ں میں نہ صرف بلند کرے بلکہ عالمی ضمیروں کو بھی جھنجوڑے کہ وہ مسلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں ،ان خیالات کا اظہار چیرمین ضلع کونسل میاں محمد اسلم سکھیرا نے کشمیر کی آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، سیمینار میں وائس چیئرمین اسرار ظفر بودلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف عمر عزیز،صدرڈسٹر کٹ پریس کلب سید حسن عباس بخاری، ممبران ضلع کو نسل سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ مسلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو اس کے خطر ناک نتائج بر آمد ہو ں گئے سکتی ہے ، ممبران ضلع کو نسل نے کہا کہ کشمیر پر غا صب قبضے کی وجہ سے بھارت اندورنی طور پر خود مصلحتوں کا شکار ہے اور جلد ہی مختلف ریا ستوں میں بٹ جائے گا، چیر مین ضلع کو نسل میاں محمد اسلم سکھیر انے کہا کہ کشمیر یو ں کا خون کسی بھی طور پر رائیگا ں نہیں جا ئے گا ، کشمیر یوں کی اخلاقی ، سیاسی ، سفارتی امد اد جاری رہے گی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر )صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس ( پنجاب ) میاں نو ید علی نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی بھارتی ظلم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، کشمیرکے عوام سے جاری جدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل اتحاد و و یگانگت اور بھائی چارے کا مصم کرتے ہیں اور اس جدوجہد کے دوران اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کر تے ہیں ، حکومت اور عوام کشمیریوں کے حق خوداریت کو دبانے کیلئے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل پامالی اور خلاف ورزیوں کی بھر پور مذ مت کرتی ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف دنیا میں ہر سطح پر آواز بلند کر تی ہے ۔ان خیالات اظہا ر میو نسپل کمیٹی میں کشمیر ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنرعرفان احمد سندھو ، ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف عمر عزیز، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الر حمن ، چیرمین میو نسپل کمیٹی چوہد ری مظفر اقبال ایڈو کیٹ،ڈسٹر کٹ پریس کلب پاکپتن کے صدر سید حسن عباس بخاری،سینئر صحافی چوہدری عاطف مجید، حافظ ارشاد سمیت دیگر ادارو ں متعلقہ کے افسران بھی مو جو دتھے ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں اپنے ضمیروں کو جھنجوڑیں اور مسئلہ کشمیر کوحل کر نے کی تو جہ دیں، انہوں نے کہا کہ جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہو گا نہ تو امن کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی تجارت کو وسعت دی جا سکتی ، ڈپٹی کشمیر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ کشمیر یو ں کی آزادی کی تحریک کو کسی طور پر بھی دبانا آسان و ممکن نہیں کیونکہ کشمیر یوں نے اپنے خون سے آزادی کے دیپ جلا رکھے ہیں ، بھارت کو ہر صورت کشمیر پر اپنا تسلط ختم کرنا ہو گا ،علاوہ ازیں کشمیریو ں سے یکجہتی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی سے لیکر نگینہ چوک تک واک / ریلی بھی نکالی ، جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دہلی ملتان روڈ مکمل ہوتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی کی نکاسی کے لیے بنایا جانے والا نالہ جگہ جگہ سے بند ۔بتایا گیا ہے کہ جمال چوک پاکپتن سے دیپالپورتک نئی تعمیر ہونے والی سڑک دہلی ملتان روڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی سڑک کے ساتھ پانی کی نکاسی کے لیے تعمیر کیا جانے والا نالہ جگہ جگہ سے بند اور سڑک کے ساتھ سروس روڈ بنانے کے بجائے پختہ سولنگ بھی نہ لگایا گیا ہے سولنگ نہ ہونے سے سڑک مکمل ہوتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی علاقہ کے سماجی حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارے ہے، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ اللہ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کے ساتھ تحریک آزادی جموں وکشمیرپاکپتن کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں پاکپتن بھر کی تمام قابل ذکرسیاسی، مذہبی، اقلیتی، سماجی ، کاروباری تنظیموں اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے ایم پی اے میاں نوید علی ، محمد جمیل فریدی ،ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی ، مولانا محمد طلحہ ایوب ، محمد انور محمود بھٹی ، جاوید سلہوترا ایڈوکیٹ اقلیتی راہنما، حکیم لطف اللہ ممتاز شماجی شخصیت و روح رواں تحریک آزادی جموں وکشمیر پاکپتن، مولانا محمد یونس جمعیت اہلحدیث ، رانا اورنگ زیب ، حاجی محمد اشرف ، مولانا صفی اللہ ، مولانا بلال، مولانا محمد اقبال سلفی ،ابو طلحہ ایوبی، ابو منصور نے نے کہا کہ جیسا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیر کا جس قدر حصہ آج آزاد ہے وہ حضرت قائد اعظم نے اپنی زندگی میں قبائلی مجاہدین کے جذبہ جہاد اور قربانی کے بل بوتے پر حاصل کیا تھا اور اگر اس وقت اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں قرارداد پاس نہ کرتیں تو سارا کا سارا کشمیر آذاد ہوچکا ہوتا۔ کشمیر ی عوام کے حق میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی کے باوجود اسی قراردا کے حق میں کی جانے والی جدوجہد کو دہشت گردی جب کہ اسی قرارداد کہ جسے خود نہرو نے پیش کیا تھاخود انڈیا عمل درآمد کی راہمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ۔
۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) علاقہ بھر میں لاغر بیمار نیم مردہ جانوروں کا گوشت سرعام فروخت ہونے لگا ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر اپنا حصہ لے کر مہریں قصابوں کے حوالے کرچکا تفصیلات کے مطابق بنگہ حیات سکندر چوک راکھ پل اڈہ پل باہمنی اور پاکپتن کے دیگر دیہاتی علاقوں میں بیمار جانوروں کا گوشت سرعام فروخت ہورہا ہے قصاب اپنی دوکانوں پر نیم مردہ لاغر جانور ذبح کرکے خود ہی تصدیق کی مہر لگا لیتے ہیں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر اور اسکا ماتحت عملہ گھر بیٹھے اپنا حصہ وصول کرتا ہے اس بارے میں جب ڈی ایل او کا موقف لینے کے لیے سرکاری نمبر پر کال کی گئی تو موصوف نے کال رسیو نہ کی علاقہ کے سماجی حلقوں نے ڈی سی پاکپتن سے نوٹس کی اپیل کی ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔
پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد خوشحال اور پرامن پاکستان ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں دن رات محنت کرر ہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکومت کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملکی ترقی پسند نہیں ہے ، عمران خان کو صرف اورصرف الزام لگانے آتے ہیں ،تحریک انصاف چوں چوں کا مربہ ہے،میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے ۔ منصب ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا خوشحال پاکستان ہے جس سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمران خان کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور پاکستانیوں کے مستقبل سے کھیلنا چھوڑ دیں وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔۔۔۔۔