پاکپتن کی خبریں 27/12/2016

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیوان احمد مسعود چشتی کو علماء مشائخ ونگ پاکستان کا چیف آرگنائز مقرر کر دیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دربار بابا فر ید کے سجادہ نشین کے فر زند دیوان احمد مسعود چشتی کو علماء مشائخ یوتھ ونگ کا چیف آرگنائز مقرر کر کے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دیوان احمد مسعود چشتی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گئے یوتھ ونگ علماء مشائخ کی پاکستان کے چھوٹے بڑے شہر وں میں بھر پور طریقہ سے تنظیم سازی کی جائے گی ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پا کپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)چیئر مین بلدیہ پا کپتن چو ہدری مظفراقبال نے کہا ہے کہ ضلع پاکپتن میںدو صوبائی وزیر وں کے ہو تے ہوئے ضلع کونسل میں مسلم لیگ ن کے پاس واضع اکثریت ہو نے کے با وجود ضلع کونسل کی چیر مین شپ کے الیکشن کی ہار لمحہ فکر یہ ہے ،اپنے آپ کو مسلم لیگی کہنے والے پارٹی عہدیدار مفادپر ستوں کا ٹو لہ ہیں ،ایسے مفاد پرست عناصر کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں میاں نواز شر یف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے میاں نوید علی ، مسلم لیگ کے سٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈی بٹ،تحصیل صدر راو رفاقت علیخان ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات عمردراز سمیت شہر یوں اور کونسلروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے اگر ضلع کی ذمہ داری مرد قلندر را نا احمد علی کو دی جاتی تو ایک کیا ایسے دس ضلع جیت کر دیکھاتے انہوں نے کہاکہ اپنے قائد کے ویژن کے مطابق سیاست سے کر پشن کا خاتمہ کریں گئے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پا کپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلہ مین پنجابی تنظیم” دل دریا پاکستان”کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول ربن ایریا میں محفل مشاعرہ منعقد کی گئی جس کی صدارت میاں محمود محسن نے کی جبکہ محفل کے مہمان گرامی میاں رب نواز سکھیرا ، شریف ساجد اور شاجر جتوئی تھے محفل مشاعرہ کی نقابت شاعر پاکپتن بی ۔ اے وٹو نے کی ۔محفل مشاعرہ کے دوران محمد شر یف ساجد، میاں محمود محسن شاکر جتوئی ،موج دین فر یدی ،یونس فریدی ، بی اے وٹو، ناظم چشتی ، عطاء محمد ،شہباز قمر سانول ،محمد یٰسین ،رانا اورنگ زیب سمیت دیگر شعراء نے اپنے کلام کے زریعے باباقوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پا کپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سگریٹ دینے سے انکار پر زمیندار کاپانچ افراد کے ہمراہ دوکاندار پر تشدد نقدی اٹھا کر لے گئے۔ بتا یا گیا ہے کہ اڈا ورسیں کے دو کاندار محمد حبیب سے گائوں کے زمیندار ملک فدا حسین نے سگریٹ مانگے دو کاندار کے انکار پر زمیندار نے طیش میں آکر ساتھیوں کے ہمراہ دو کاندار کو ہوروں مکوں سے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے کا نٹر کے شیشے توڑ کر 70 ہزار کی نقدی نکال کر لے گئے ۔پولیس نے متاثرہ دوکاندار کی رپورٹ پر ملک فداحسین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔