پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک آزادی جموں و کشمیر کوارڈینیٹر پنجاب مولانا عبداللہ احمدنے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، جغرافیائی، سیاسی، سماجی ومذہبی ہر حوالے سے کشمیر ی براہِ راست پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے کشمیر جسے بہت گہری سازش کے تحت بھارت کے حوالے کیا گیا۔ اس سازش میں ہندو لیڈر، برطانوی گورنمنٹ کے اہلکاراور کشمیری برابر کے شریک تھے۔ اس حوالہ سے اقوام متحدہ کی قرار داد بھی موجود ہے جس نے بجائے کہ اس مسئلہ کوحل کرنے کے اس کی راہ میں رکاوٹ کا کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں آل پا رٹیز کا نفر نس سے خطاب کے دوران کیا ۔کا نفر نس میں مفتی محمد زاہد اسدی اور حکیم لطف اللہ ،ڈاکٹر شوکت بھٹی(جماعت اسلامی) جمیل فر ید ی(مسلم لیگ ن )، اظہر محمود عرف اجی خان(پی ٹی آئی)،جاوید سلہوترا ایڈوکیٹ (اقلیتی نمائندہ)، ڈاکٹر شاہد چشتی،اشرف شاہ،عبد، طلحہ ایوبی، محمد اقبال سلفی، جمشید کمبوہ ، محمد بشیر توگیروی، سیدحسن بخاری،رانا اورنگزیب، رائو عظمت اللہ، محمد مسعود خالد، حافظ محمد ادریس، پروفیسر محسن رضا جوئیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مفتی محمد زاہد اسدی اور حکیم لطف اللہ نے کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کامسئلہ آج کا نہیں پاکستان کے وجود میں آنے سے بھی بہت پہلے کا ہے۔ وہاں کی 90فیصد سے زائد مسلم اکثریت آبادی مٹھی بھر اقلیت کے ہاتھوں ایک صدی سے زائد عرصہ سے ظلم واستبداد برداشت کررہی ہے یہ مسئلہ مذاکرات سے نہیں ہندو کی مرمت ہی سے آزاد ہوگا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ہر ممکن حد تک اہلیان کشمیر کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے 5 فروری کو سیر گاہ سے نگینہ چوک تک نکالی جانے والی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے بھر پور عزم کا اظہار کیا جائے گا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پنجاب کے 36 اضلاع میں ضلع پاکپتن نے ٹی بی کنٹرول کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،پجسکا سہر انچارج ڈسٹرکٹ ٹی بی کلینک ڈاکٹر غلام عباس صابر کے سر ہے۔ انکی نمایاں خدمات کے پیش نظر انہیں سرکاری سطح پر ایوارڈ سے نوازا جائے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، اور ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے ڈپٹی کمشنر عرفان سندھو، ایم این اے منصب علی ڈوگر، صوبائی وزیر ڈاکٹرفرخ جاوید سے مطالبہ کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ایسے خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے قابل ڈاکٹر کی حوصلہ افزائی کی جانی چا ہیے تا کہ پاکپتن سے ٹی بی جیسا موزی مر ض کا جڑ سے خا تمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی بی کلینک کو بلڈنگ فراہم کی جائے جہاں پر مریضوں کا علاج کیا جاسکے اورمریضوں کو داخل کرنے کے لیے ٹی بی سینیٹوریم قائم کئے جائیں۔ تاکہ ٹی بی کا ضلع بھرسے خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ٹی بی ایسوسی ایشن بہت جلد ٹی بی سیمینار کا انعقاد کرکے عوام کو آگاہی دے گی اور پوزیشن ہولڈر ڈاکٹر غلام عباس صابر کو میڈل اور انکے محنتی عملہ کو سرٹیفیکیٹس سے نوازے گی۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادی کشمیر کے حوالہ سے آج ضلع کونسل ہال میں سیمنار کا انعقاد ہو گا جس کی صدارت چئیر مین میاں اسلم سکھیرا کریں گے ، سیمینار میں کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی پر زور مذمت کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار آفیسر ترجمان ضلع کونسل حافظ خالد ارشاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن عہد کرنا چاہیے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اُس وقت تک ہمیں انڈیا سے ہر طرح کا بائیکاٹ جاری رکھنا چاہیے، سیمینار آج صبح 9بجے شروع ہو گا جس میں سیاسی و سماجی اور ضلع بھر کے اعلیٰ افسران ، صحافی حضرات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پا کپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اوباش نے گھر میں گھس کر دوشیزہ کو زیا دتی کا نشا نہ بناڈا لہ۔بتا یا گیا ہے کہ گائوں33/sp کے رہا ئشی سیف نو ید کی عدم موجودگی میں اوباش نو جوان منصب علی اس کے گھر میں گھس کر سیف کی ہمشیرہ (ن) بی بی کو زبردستی زیا دتی کا نشانہ بناڈالہ پولیس نے مقد مہ درج کر لیا ہے۔۔۔