پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) دربار حضرت سخی چن پیر کے سجادہ نشین سید حسن رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عرس چن پیر کا شمار پنجاب کے ثقافتی میلوں میں ہوتا ہے، عرس چن پیر کے موقع پر پولیس کی بھر پور تعاون سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے، دربار کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھر و گیٹ لگا دیئے گئے ہیں ، زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرس سخی چن پیر کے حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر غلام دستگیر خان، فضل کریم سونی خان ،سید مقصود علی شاہ بھی موجود تھے۔ حسن رضا گیلانی نے کہا کہ دربار کے داخلی راستوں سمیت حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جن کی مدد سے زائرین کی نقل و حمل پر نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حضرت سخی چن پیر کے سالانہ تین روزہ عرس کے موقع پر زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیاہے ، عرس چن پیر میں زائرین کو روایتی کھیلوں سے لطف اندوز کیاجائے گا، عرس مبار ک کے موقع پر زائرین کو بہترسے بہتر سہولیات فراہم کیں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت سخی چن پیر کے عرس مبارک کو جوش وخروش سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)میونسپل ٹیچر یونین ساہیوال ڈویژن کے صدر سید ظفر اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے ملازمین کو ریگولر کیا جائے یہ عرصہ بارہ سال سے کنٹریکٹ پر ہیں،دوسرے محکمہ جات کے ملازمین کو عرصہ تین سے پانچ سال کے دوران ریگولر کر دیا گیاہے جبکہ ریفارمز کے پروگرام کے ملازمین کو 12 سال گزرنے کے باوجود ریگو لر نہیں کیا گیا ہے اس ادارہ کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ ذہنی اذیت سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پریشان حال ملازمین اب اوور ایچ ہوچکے ہیں کسی دوسرے محکمہ میں جاب نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم پنجاب ایجوکیشن ریفارمز کے ملازمین کو فوری ریگولر کریں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شوہر کا ساتھی کے ہمراہ بیوی پر تشددکرکے بیوی کو موت کے کھاٹ اتار دیا۔بتایاگیاہے کہ موضع کالے چشتی کے رہائشی ملزم بلال کے ساتھی خاتون رضیہ بی بی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی خاتون کو اطلاع ملی کہ ملزم اسکی بیٹی پر تشدد کرتا ہے جس پر رضیہ بی بی گائوں پہنچی تو ملزم بلال اور رفیق اس کی بیٹی سلمیٰ بی بی پر تشدد کر رہے تھے جس سے منع کرنے پر طیش میں آکر ملزم بلال نے ڈنڈہ اٹھا کر سلمیٰ بی بی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے مقتولہ سلمیٰ بی بی کی ماں رضیہ بی بی کی رپورٹ پر بلال وغیرہ دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔ ۔۔