پاکپتن (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکپتن میں زیادتی کے بعد دسویں جماعت کے طالب علم کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزموں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ دریں اثنا وزیراعلی پنجاب نے سوات کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔