پاکپتن :ٹرک سکول کی دیوار سے ٹکرا گیا ، پانچ بچے زخمی

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں تیز رفتار ٹرک دیوار توڑ کر سکول کے اندر داخل ہوگیا، 5 بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ چک ہیڈ گوردیتہ روڈ پر ٹرک ڈرائیور جو نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہا تھا ۔ ٹرک بے قابو ہو کر گورنمنٹ پرائمری سکول کی دیوار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گیا۔

دیوار کے ساتھ بیٹھے چھوٹے بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ دیوار بچوں کے اُوپر آگری جس سے 10 سالہ دوسری جماعت کے طالبعلم وحید سمیت 5 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو کی گاڑیاں موقعہ پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ بچوں کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو طبی امداد فراہم کی۔