پاکپتن کی خبریں 26/3/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خواتین کی مدد سے وارداتیں کرنے والا بین الضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار، جدید اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ بر آمد۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک نے ڈی پی او آفس پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر پاکپتن میں دن کے اوقات میں دکانوں سے رقم چھیننے کی وارداتوں کی وجہ سے شہر میں عدم تحفظ کی فضاء پیدا ہو چکی تھی جس کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈی ایس پی میڈم شاہدہ نورین ،ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ندیم اقبال پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ،ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے بھیس بدل کر شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سوارغ رسانی او ر سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ضلع فیصل آباد کے رہائشی راہزنی گینگ کے سرغنہ خرم مسعود باجوہ جبکہ محلہ پیر کریاں کے رہائشی شہزاد کو گرفتار کرلیا ان کا ساتھی مصطفی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،ملزمان خواتین نیکاں بی بی اور ماریہ بی بی کی مددسے وارداتیں کرنے کے بعد خواتین کو اسلحہ اور نقدی پکڑا کرفرار ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوخواتین سمیت اس پانچ رکنی گینگ سے 10 موٹر سائیکلیں ، نقدی ، طلائی بالیاں وغیر 7 لاکھ 53 ہزار مالیتی مال مسروقہ پولیس نے برآمد کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کاروایوں سے جہاں پاکپتن میں جرائم کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں شہریو ں کا پولیس پر اعتما د بھی بحال ہواہے۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی رانا ندیم اقبال اور ان کی پوری ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر )جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کی فوج کا سربراہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، اسلامی ممالک کی فوج کا سربراہ مقرر ہونے سے اب اسلامی ممالک سے دہشت گردوں اور شرپسندوں کا خاتمہ بہت جلد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب سید حسن عباس بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت علم کا عسکری اتحاد سعودی حکومت کی اجازت کی درخواست پر پاکستان نے اسکی اجازت دے دی جس سے دنیا میں جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا کردار بلند ہوا ہے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دہشت گردی ،ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات کے اشتہار ی مجرم کی گرفتاری کیلئے تھا نہ چک بیدی پولیس کا بائیل گنج میں چھاپہ ، 19 افراد کا پولیس پارٹی پر دھاوا،جدیداسلحہ سے مسلح پولیس اہلکاروںجانیں بچانے کیلئے دوڑیں لگا کر کھیتوں میں چھپ گئے ، ملزمان کے تشدد سے پولیس حوالدار زخمی، ملزمان اشتہار ی مجرم کو چھڑوا کر فرار ۔بتایاگیاہے کہ تھانہ چک بیدی پولیس نے مقدمہ نمبر 269/16بجرم 395/397/353/186/324/7-ATA/148/14کے اشتہار مجرم شہزاد کی گرفتار ی کیلئے گائوں بائیل گنج میں ریڈ کیا ،ریڈ کرکے اشتہار ی کو قابو کر لیاساتھی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع پر ندیم وغیرہ 19 افراد نے پولیس پارٹی پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر دھاوا بول کر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ناشروع کردیا جس پر پولیس کے جدید اسلحہ سے مسلح شیر جوانوں نے قریبی کھیتوں میں دوڑیں لگا کر جانیں بچائیں ،ملزمان نے پولیس حولدار اسلم شاہین کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر کے موبائل نقدی چھین کر یرغمال بنائے رکھا ۔بعدازاں پولیس اہلکاروں نے معززین علاقہ کی مدد سے اہلکار کو بازیاب کروایا ،ملزمان اپنے ساتھی اشتہار ی مجرم شہزاد کو لے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تاہم پولیس کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) علاقہ کے زمیندارنے لڑکے کو بد فعلی کا نشانہ بنا کر چند دن بعد پانچ ساتھیوں کے ہمراہ لڑکے کے اہل خانہ کو بتانے کے خوف سے لڑکے کو زہر پلادیا ، حالت غیر ہونے پر ڈیرے سے باہرپھینک دیا،پولیس بااثر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی ،۔بتایاگیاہے کہ گائوں 17/Sp کے رہائشی عبدالغفو ر کے بیٹے رضوان کو ملزم نوراحمد نے بد فعلی کا نشانہ بنا یا تھا ملزم کو ڈر تھا کہ کہیں رضوان اپنے اہلخانہ کو نہ بتادے جس پر ملزم نور احمد نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ رضوا ن کو ڈیرہ پر لے گیا جہاں پر ملزم نے رضوان کو زہر پلا دیا ۔محمد رضوان کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نے اسے ڈیرہ سے باہر نکال دیا ۔ محمد رضوان نیم بحوشی کی حالت میں گھر پہنچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس بااثر زمینداروں کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی ۔متاثرہ بچے کے ورثاء کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے ہماری کاروائی میں تاخیر برتی اب با اثر ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے صلح کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حضرت سخی غلام قادری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، سجادہ نشین سید حسن رضا گیلانی کی ملک و قوم کی سلامتی کے دعا۔بتایاگیاہے کہ حضرت سخی غلام قادرالمعروف سخی چن پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے دور دراز سے عقیدت مند دربار پر پہنچ گئے ۔عرس مبارک کی رسومات کا افتتاح سجادہ نشین سید حسن رضا گیلانی نے کیا ، عرس مبارک کی اختتامی تقریب29 مارچ سے ہو گی، سخی چن پیر کے عرس مبارک جوش و خروش سے منایا جارہاہے ۔ مریدین اور عقیدت مند قافلوں کی شکل میں دربار پر پہنچ گئے ۔علاقے کے مکینوں اور دور دراز سے عرس مبارک کی تقریبات میں شمولیت اختیار کرنے والے زائرین کو تفریح مہیا کرنے کیلئے عارضی دکانوں کی ترتیب دے دی گئی ہے،عرس کے موقع پر اونٹوں پر مشتمل روایتی جماعتیں دربار پر پہنچ رہی ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) طلباء کا اعزاز ،پلے گروپ میں فرسٹ پوزیشن ،نرسر ی میں تھرڈ پوزیشن۔بتایاگیاہے کہ پاکپتن پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری طاہر فرید کے بیٹوں نے سالانہ امتحان میںشاندار پوزیشن حاصل کیں پلے گروپ میں شاندار فرسٹ پوزیشن پر ارحم فرید کو راوین پبلک سکول کے پرنسپل الطاف حسین نے گولڈ میڈل اور تاج جبکہ نرسری کلاس سے تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر فیضان فرید کو گولڈ میڈل دیا گیا شاندار کامیابی پر پرنسپل سکول اور صحافی برادری نے طاہر فرید کو مبارکباد پیش کی۔۔۔۔
26-3-17